الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن و لادتِ حضرتِ غازی عباسؓ فیصل آباد

July 7, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیر اہتمام۴شعبان بروزجمعرات آستانہ پر جشنِ ولادتِ حضرتِ غازی عباسؓ کے سلسلہ میں خصوصی محفِل پاک منعقد کی گئی جِس میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری نے سر انجام دیے ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کاصد ہا شکر ہے کہ جن کے طفیل آج ہمیں یہ سعادت حاصِل ہو رہی ہے کہ ہم حضرتِ غازی عباسؓ کے یومِ ولادت کے سلسلہ میں یہاں پر محفل پاک کو سجا رہے ہیں۔ محفل پاک میں آپؓ کو خراجِ عقیدت و محبت پیش کیا گیاکہ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ

سر جھکائے ہوئے چلتے ہیں وفادار سبھی
جب سے غازیؓ کی زمانے نے وفا دیکھی ہے

محفل پاک میں محمد عمران قادری، محمد صابر قادری،اظہرحسین قادری نے حمدِ باری تعالیٰ،نعتِ رسولِ مقبولﷺ،اور منقبتِ غوثیہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔محمد جمیل قادری نے منقبتِ اہلِ بیت اور محمدرفیق قادری نے قصیدۂ مرشدی پیش کیا۔ محفِل پاک میں حلقہء ذکرمحمد اسلم قادری نے ترتیب دیا اور دعائے خیربابا رفیق نے کروائی۔بعد میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان