الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن گیارہویں شریف جوہر آباد

April 11, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام کے سینئر کارکن سید اکرام شاہ کی رہائش گاہ چک نمبر44ایم بی جوہرآباد میں سالانہ عظیم الشان جشن گیارہویں شریف کا نعقاد کیا گیا، جس میں جوہرآباد ، لاہور، جھنگ کے ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نائب عالمی امیر جناب علا مہ سعید احمد قادری نے خصوصی شرکت کی، آپ نے دورانِ خطاب کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم محبوب سُبحانی حضرت شیخ سید عبد القادر جیلانی ؒ کی سالانہ جشن گیارہویں شریف کی محفل سجا رہے ہیں آپ وہ برگزیدہ ہستی ہیں کہ تمام کائنات آپ کو اپنی ہتھیلی پر رائی کے دانے کے برابر نظر آتی ہے ، آپ اپنے مرید کو فرماتے ہیں کہ میرا ماننے والا مغرب میں اور میں مشرق میں ہوں تو بھی ایک پل میں اس کے پاس مدد کو پہنچوں گا، علامہ سعید احمد قادری نے مزید فرمایا کہ ہمارے مرشد حق حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ فرماتے ہیں کہ ذاکر قلبی حضور غوث پاک ؒ کے داخلی مریدوں میں چلا جاتا ہے آپ کے ظاہری زمانہ میں آپ سے بیعت ہونے والے آپکے اصلی مرید اور ذکر قلب حاصل کر کے آپ کے مرید بننے والے آپ کے داخلی مرید کہلاتے ہیں ، اور مرشد حق ہمیں ذکرِ قلب عطا کر کے عظیم نسبت عطا کر رہے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات قرآن پاک میں ارشاد فرماتی ہے کہ میرا ذکر کرو کھڑے بھی بیٹھے بھی اور کروٹوں کے بل بھی یعنی چوبیس گھنٹے اپنا ذکر کرنے کا حکم دیا ہے تو انسان ذکر قلب حاصل کر کے دل کی دھڑکن کو اللہ ھو اللہ ھو کر ا سکتا ہے اور فرمان باری تعالیٰ پر پورا اتر سکتا ہے ۔سینکڑوں مردوں اور جوانوں نے ذکر قلب کی اجازت حاصل کی، اجازت ذکر قلب حاجی محمد سعید نے عطاء کی ، نعت رسول مقبول ﷺ کے نذرانے محمد منیر ، اسامہ علی گوہرجوہرآباد، ماسٹر محمد رمضان قادری ، محمد احسان اختر قادری جوہرآباد، ذوالفقار قادری ، عبدالحمید قادری لاہور نے پیش کیے ، نقابت کے فرائض ذوالفقار قادری اور بختیار منیر قادری لاہور نے انجام دیے ، حلقہ ذکر چوہدری عصمت اللہ لاہور نے تر تیب دیا۔ چوہدری اظہر نواز جھنگ ، محمد یونس شاہ، عابد رفیق لاہور، محمد توفیق قریشی(امیر جوہرآباد)،لیاقت علی قادری، شرجیل ریاض ، امجد شاہ، رشید گوہر، محمد آصف گوہر ، محمد خرم جوہرآباد اور محمد ریاض گوہر خوشاب نے خصوصی شرکت کی ۔
اسکے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بھی محفل کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی اور شعبہ خواتین جوہرآباد سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اور محفل کو طاہرہ لیاقت نے ترتیب دیاجبکہ فیصل آباد سے مسز اویس قرنی ، زینب شیریں ، صائمہ ارم اور سلمہ مبین نے خصوصی شرکت کی ، مسز اویس نے خواتین کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان سے تو سب ذکر اللہ ہو کر لیتے ہیں لیکن دل سے ذکر اللہ کرنے کیلئے ولی کامل کی ضرورت پڑتی ہے ، ان سے اجازت ذکر قلب لینا پڑتی ہے ،تب جا کر جسے اللہ تعالیٰ چاہے اس کے دل کی دھڑکن اللہ ہو اللہ ہو کرنا شروع کر دیتی ہے ، سینکڑوں خواتین نے اجازت ذکر قلب حاصل کی۔
محفل میں ربیعہ ارشد، سونیا ارشد، شازیہ، مسز آصف، مسز ارشد، مسز عالمگیر ،مسز توفیق قریشی، مسز ارشد ؒ جوہرآباد اور فیصل آباد سے زینب شیریں ، صالحہ ارم اور سلمیٰ مبین نے نعت رسول ﷺ اور مناقبت با حضور غوث پاکؓ کے نذرانے پیش کیے اور حلقہ ذکر کے بعد طریقہ ذکر قلب کے پمفلٹ خواتین میں تقسیم کیے گئے۔
جاری کردہ شعبہ نشرو اشاعت جوہرآباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان