الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن گیارہویں شریف( ٹوبہ ٹیک سنگھ)

August 21, 2010

من کی دولت اگر ایک بار ہاتھ آجائے تو پھر جاتی نہیں (نصیب اللہ عامر)
انجمن سر فروشانِ اسلام کے زیرِ اہتمام مشیر جناب غلام مرتضیٰ قادری اور اکرم قادری (کلب شوز والے) کی رہائش گاہ پر انعقاد کی گئی محفل کی صدارت امیر محترم جناب ذوالفقار علی زلفی شاہی صاحب نے کی اور مہمانِ خصوصی جناب نصیب اللہ عامر صاحب آف کالا پہاڑ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص ایک بار اپنے من کی مخلوقات کو زندہ کر لے تو اس کے لئے کامیابی ہی کامیابی ہے ۔اس لئے کہ اگرمن کی دولت ایک بار ہاتھ آ جائے تو پھر یہ جاتی نہیں ہے بلکہ اس میں اللہ کے کرم سے اضافہ در اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے اور یہ دولت ان لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جن کو کسی مردِ قلندر کی سرپرستی حاصل ہو اور ہم لوگ خوش نصیب ہیں کہ ہمیں یہ سعادت نصیب ہوئی ۔
محفل میں حمد و ثناء ڈاکٹر جاوید ، ذوالفقار صاحب، طاہر قادری اوراختر قادری نے پیش کئے اور بعد ازاں افطاری کا انتظام کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان