الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جلوسِ عیدِ میلاد النبیﷺفیصل آباد

February 5, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام ( رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیر اہتما م ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان جلوسِ میلادِ مصطفٰےﷺ بسلسلہ جشنِ عیدِ میلاد النبیﷺامیر فیصل آبادحاجی محمد سلیم قادری کی زیر صدارت نکالا گیاجس میں مرکزی مجلس شورٰی کے رُکن محمدشفیق قادری،حاجی محمد اویس قرنی، حاجی محمد اصغر قادری،وحید انور قادری، بابا محمد شفیع کے علاوہ فیصل آباد کی مرکزی کیبنٹ نے بھر پور شرکت کی۔اسکے علاوہ فیصل آبادکے تمام ذاکرین اپنے اپنے علاقوں سے موٹر سائیکل،چنگ چی رکشہ،کاروں ،وین،ہائی ایس اور بسیں لے کر سالانہ عیدِ میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شریک ہوئے۔ جلوس سمندری روڈشیل پمپ سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہواجب نڑوالہ چوک میں پہنچا توسنی تحریک کے مرکزی استقبالیہ کیمپ سے انجمن سرفروشانِ اسلام کے عظیم الشان جلوس کو خوش آمدید کہا گیا اور نعرے لگا کر بھرپور پذیرائی کی گئی۔اس کے بعد جلوسِ میلاداپنے مخصوص روٹس سے ہوتا ہوا جہاں سے بھی گزرا تو عوام الناس کی کثیر تعداد نے بھر پور انداز میں استقبال کیا۔تمام راستے فضا جشنِ آمدِ رسولﷺ اللہ ہی اللہ کی صداوٗں سے گونجتی رہی ۔ جلوس میں شامل ہونیوالی گاڑیوں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔جلوس آستانہ عالیہ پر ختم ہوا جہاں پر شرکاء جلوس کیلئے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان