الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جلوس ربیع الاول شریف جھنگ

February 5, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، جھنگ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۵فروری بروزاتوار کو ضلعی آستانہ سے ایک عظیم الشان جلوس بسلسلہ آمدِ مصطفٰیﷺ نکالا گیا۔ ایک جلوس چنیوٹ موڑ،جھنگ بائی پاس اور ہرمل پور سے نکالا گیا اور یہ سب جلوس مین ضلعی جلوس سے فوارہ چوک پر اکٹھے ہوئے جہاں سے یہ سارا جلوس اپنے روائتی راستوں فوارہ چوک،سیشن چوک،ایوب چوک ،کوٹ روڈ،ریل بازار،نئی سبزی منڈی روڈ اور جنرل بس سٹینڈ سے ہوتا ہوا ایوب چوک پر پہنچا ۔جلوس کی قیادت مرکزی مُشیر چوہدری اظہر نواز اور امیرِ جھنگ چوہدری حق نواز نے کی اور اس جلوس میں خصوصی شرکت وزیرِ مملکت ہیومن ریسوسز شیخ وقاص اکرم کے چھوٹے بھائی جناب شیخ نواز اکرم نے کی ۔ مرکزی مُشیر چوہدری اظہر نواز قادری نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے شرکاء جلوس کو آمدِ مصطفٰیﷺکی مبارک باد پیش کی۔اس کے بعد دُعا حاجی امیر صاحب نے کروائی ۔علاوہ ازیں سکیورٹی کے حوالہ سے انجمن کے اسکاوٹ اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا۔آخر میں شرکاء جلوس کے لئیے آستانہ پر لنگر کا انتظام بھی کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان