الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جھوٹے دعوے اور جھوٹی باتوں سے خود کو بڑی روحانی شخصیت بنا کر پیش کرنا

February 16, 2014

محترمہ امی جی حضورنے 16 فروری 2014 ؁ء المرکز روحانی کوٹری شریف میں سالانہ گیارھویں شریف کے اجتما ع سے اپنے خطاب کے دوران ارشاد فرمایاکہ
جھوٹے دعوے اور جھوٹی باتوں سے اپنے آپ کو بڑی روحانی شخصیت بنا کر پیش کرنا درست عمل نہیں ہے ایسے لوگ جو نفس اور شیطان کی فریب کاریوں میں آکر مختلف دعوے کررہے ہیں وہ خبردار ہوجائیں اور اپنے معاملا ت درست کرلیں گمراہی اور بد بختی ان کا مقد ر بن جائے گا ۔بعض لوگ دعوے کرتے ہیں کہ مرشد کریم ان کے اندر ہیں مرشد پاک کا طفلِ نوری ان کے اند ر ہے مرشد پاک انہیں آکر ہدایت دے رہے ہیں اگر ان کی تصدیق نہیں تو یہ سارے کے سارے دعوے جھوٹے اور غلط ہیں نفس اور شیطان انہیں فریب دے رہا ہے جب تک ہم سے تصدیق نہیں کی جائے اور اس وقت تک کسی کے دعوؤں پر یقین نہیں کیا جاسکتا ایسے جھوٹے لوگوں کا بائیکاٹ کیاجائے کوئی بھی ذاکرین ان سے رابطہ نہ رکھے۔
اس لیے کہ آپ ایسے مردِ قلندرسے وابستہ ہیں جہاں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،، مرشد پاک کا فرمان ہے کہ مُشک خود بولتی ہے کہ میں ایک لاجواب خوشبو ہوں دوکاند ار کو بتانے کی ضرورت نہیں،مرشد حق سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی کے بعض ذاکرین کو روحانی معاملات آئے تھے۔جس میں بہت سے مقامات پر شیطانی کشف کا عمل دخل تھا،جس کے مطابق میں یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ شیطان مرشد کے نا م پر دھوکہ دے سکتاہے اس لیے آج بھی تمام ذاکرین کو خبردار کیا جاتاہے کہ وہ اپنے روحانی معاملات کو چھپاکر رکھیں اور بغیر تصدیق کے آگے نہ بڑھیں اور وہ لوگ جو مرشد حق کی نسبت سے جھوٹ بول کر معصوم ذاکرین کو بے وقوف بنارہے ہیں اور روحانی مشن میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں ایسے لوگوں کو کبھی مرشد پاک معاف نہیں فرمائیں گے ۔اس لیے آج اس جشنِ گیارھویں شریف کے روحانی اجتماع میں ایسے لوگوں کو آخری موقع دیا جارہاہے وہ مرشد کی بارگاہ میں معافی طلب کرکے ہر قسم کے جھوٹے روحانی دعوؤں سے خبردار ہوجائیں ۔مرشد پاک نے اپنی نوری تعلیمات کے ذریعے ہمارے لئے نوری راستہ بنایا ہوا ہے،اس لئے بہتر یہی ہے کہ اس نوری راستے پر چلا جائے اسی میں سب کی فلاح ہے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان