الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

حاجی محمد نوید قادری کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفلِ نعت و ذکر الٰہی کا انعقاد

January 2, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیرِ صدارت رہائش گاہ حاجی محمد نوید قادری پر انکے والدِ محترم شیخ محمد بشیراور ڈاکٹر بشیر احمد (مرحوم و مغفور)کے ایصالِ ثواب کیلئے عظیم الشان محفلِ نعت و ذکر الٰہی کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد ذوالفقار احمد اورمحمد شکیل منصورآف لاہورنے سر انجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقائدہ آغازتلاوتِ کلامِ مجید کی معطر ،مطہر ،نورانی آیاتِ مبارکہ سے قاری محمد عدیل قادری نے کیا۔محمد رضوان قادری نے بارگاہِ رب العزت میں حمدِ باری تعالیٰ کا نذرانہ پیش کیا۔اس کے بعد بارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں ملکِ پاکستان کے مشہورو معروف نعت خواں حضرات جناب عبدالمنان قادری،عبدالعزیز قادری ،عباد علی عباد ،محمد رفیق قادری اور نعت گو شاعرمیاں طارق محمود طارق نے دف کے ساتھ عقیدت و محبت کے گلدستے پیش کئے اور شرکاء محفل کے دلوں میں عشقِ مصطفیﷺکو مزید فروزاں کیا۔
مرکزی مشیر اے ،ایس ،آئی جنابِ محترم چودھری محمد اظہر نواز قادری (جھنگ )نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آقائے نامدار ﷺسے عشق کرتے ہو تو آپ اللہ کی سنت پوری کرتے ہو کیونکہ قلندرِ لاہوری حضرت علامہ محمد اقبال ؒ نے ارشاد فرمایا تھا کہ” عشق اگر ہے تو کفر بھی ہے مسلمانی نہ ہو تو مر دِ مسلمان بھی کافر و زندیق”ہمارے مُر شدِ پاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی بھی فرماتے ہیں کہ اگر تم اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہو تو اللہ کے محبوبﷺکو راضی کر لو۔اُ ن کا فرمانِ ذیشان ہے کہ”عشقِ مصطفی ﷺایک انمول دولت ہے جو اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکرِ اللہ اور ذکرِ مصطفی ﷺمیں مشغول رہتے ہیں” اللہ کے محبوبﷺکا عشق اپنے سینے میں لے آؤ کیونکہ جب اللہ کے محبوبﷺکا عشق اس سینے میں آجائے گا تو رب تعالیٰ خود ہی راضی ہو جائے گا اور رب کے محبوب ﷺکی محبت اور عشق اُس وقت آتا ہے جب یہ سینہ ہر قسم کی غلاظتو ں سے پاک وصاٖف ہو جائے اور یہ سینہ پاک و صاف اُس وقت ہو تا ہے جب دل اللہ کے ذکر سے منور ہو جائے کیونکہ آقاﷺنے ارشاد فرمایا کہ “ہر چیز کی صفائی کا کوئی نہ آلہ ہے اور دلوں کی صفائی کا آلہ اللہ کا ذکر ہے”یہی انجمن سرفروشانِ اسلام کا پیغام ہے کہ آؤ لوگو !اس دل میں اسمِ ذات اللہ کا نور پیدا کرو او ردل کی زبان کو اللہ اللہ میں لگاؤاور اس کیلئے کسی اللہ والے کی نظرِ کیمیا کی ضرورت ہوتی ہے اور جب کسی مر دِقلندر کی نگاہِ نور سے یہ سیاہ دل اللہ کے نور سے روشن و منور ہو جاتا ہے تو پھر صحیح معنوں میں سینوں میں عشقِ رسولﷺ پیدا ہوتا ہے اور دنیا اور آخرت دونوں سنور جاتے ہیں ۔ معززمہمانِ گرامی میں انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے حاجی محمد اویس قادری(ممبر مجلسِ شوریٰ)،مرکزی مشیرمحمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری اور دیگر میں حاجی خالد محمود ،حاجی ظفر نارنگ منڈی،شیخ علیم شامل تھے۔انہوں نے اس نورانی محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔مہمانانِ ذی وقارمیں میاں عرفان منان ، مہر عبدالحمید (ڈیرہ سعد والے)حاجی عبدالغنی،حاجی عبدالرحمان،حاجی محمد خالد،حاجی ظفر محمود،میاں علیم،توقیر احمد ،تنویر احمد اور شیخ محمد آصف مارشل کے علاوہ سیّد کرامت علی شاہ(شاہ ڈائینگ والے)،حاجی شیخ محمد منیر ،شیخ محمد زبیر،شیخ وحید احمد اور حاجی محمد اجمل آف لاہور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کی کثیر تعداد کو اجاز تِ ذکرِ قلب کی نایاب دولتِ عظمیٰ سے سرفراز فرمایا۔محفلِ پاک میں درودوسلام کے بعد محمد شفیق قادر ی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اختتامِ محفل پر حاضرین کیلئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ:۔محمد رفیق قادری(نمائندہ صدائے سرفروش) فیصل آباد

DSCN2083 DSCN0303 DSCN0312 DSCN0317 DSCN0319 DSCN0322 DSCN0332 DSCN0335 DSCN0340 DSCN0350 DSCN0357 DSCN1934 DSCN2009 DSCN2036 DSCN2051 DSCN2065 DSCN2071 DSCN2079 DSCN2082

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان