الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

حضرت سیّد بلاول شاہ کے دربار شریف پر خود کش دھماکے کی فیصل آباد میں پر زورمذمت

November 13, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشا ن اسلا م پاکستان (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حب میں حضرت سیّد بلاول شاہ المعروف جئے شاہ نورانیؒ کے دربار شریف پر خود کش دھماکے کی پر زورمذمت کی گئی ۔یہ اجلاس امیر ِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیر ِصدارت منعقد ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے نیک بندو ںکے درباروں پر لوگ حصو ل ِفیض کے لئے جاتے ہیں اور ان کے وسیلے سے دعائیں مانگتے ہیں اور ان کے ذریعے سے مانگی جانے والی دعائیں اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی بارگاہِ اقدس میں مقبول و منظور فرماتا ہے ۔ان اللہ والوں نے ہمیشہ امن و محبت کا پیغام دیا ہے ۔خود ہر انسان کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے اور انسانیت کے ساتھ حسن ِسلوک کا درس دیا ہے ۔اس طرح خلق ِخدا نے ان اللہ والوں سے منسلک ہو کر اپنی دنیا ور آخرت کو سنوارا ہے اور ایمان کی دولت سے مالا مال ہو ئی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام دشمن قوتیں اپنے مذمو م مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اللہ کے نیک بندوںکے مزارات کو مسمارکرنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں اس کٹھن اور مشکل وقت میں اُمتِ مسلمہ کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور امن و محبت کے اس مذہب اسلام کو نبی کریم ﷺ کے اسوہ ٔحسنہ کے مطابق پوری دنیامیں عام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید اس اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ ایسے عناصر کی بیخ کنی کی جائے جو اِن پاک اور نیک ہستیوں کے مزارات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیںکیونکہ پوری دنیامیںجہاں کہیں بھی اللہ رب العزت کے ان برگزیدہ بندوں، صحابہ کرام علیہم اجمٰعین اور اولیا ء اکرام سے محبت رکھنے والے لوگ موجود ہیں اس طرح کی کاروائیوں سے ان کے جذبات مجروع ہوتے ہیں ۔
ہم حکومت ِپاکستان اور خصوصاّجنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنا مزید موثرکردار ادا کریں اور ایسے تمام شرپسند عناصر کی بیخ کنی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

منجانب
سیکرٹری نشرواشاعت
عبدالعزیز قادری

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان