الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کےدربارپر ہونیوالے خودکش دھماکہ کے خلاف انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کا احتجاج

February 17, 2017

 عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیر ِاہتمام امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیر ِصدارت درگاہ شریف حضرت لعل شہباز قلندر ؒ پرجمعرات کو ہونے والے افسوس ناک خود کش بم دھماکے کے خلاف17-02-2017براز جمعتہ المبارک بعد از نماز ِجمعہ سہ پہر3بجے ضلع کونسل سے پریس کلب فیصل آباد تک پرامن احتجاج کیا گیا۔جس میں شرکاء نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور نعرے بازی کی ۔اس موقع پر حاجی محمد اصغر قادری ،چودھری حق نواز قادری،محمد شفیق قادری سمیت سرفروش ذاکرین نے شرکت فرما کر قلندر پاکؒسے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔
دہشت گردی مردہ آباد پاکستان زندہ آباد اولیاء کاہے فیضان پاکستان پاکستان
شرکاء نے مختلف پلے کارڈاُٹھائے ہوئے تھے جن پر دہشت گردی مردہ باد،دہشت گردی کو لگام دو،انجمن کے دو اصول ذکر اللہ اور عشق ِرسولﷺ،سیدی مرشدی یانبی ؐیانبیؐ تحریر تھا۔اس پر امن احتجاج میں بچوں نے بھی شرکت کی اور سانحہ سہون شریف میں شہید ہونے والے بچوں سے اظہار ِیکجہتی کیااور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی ۔
مقررین کی طرف سے کہا گیا کہ ہم انجمن سر فروشانِ اسلام کی جانب سے اس بم دھماکے کی پُر زور مذمت کرتے ہیںاور حکومت ِپاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسند عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔اُن کی سرکوبی کی جائے۔جولوگ ملوث ہیں اُن کو عبرت ناک سزادی جائے۔شرکاء نے شہدائے سہون شریف کی مغفرت کے لئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
مختلف میڈیانمائندوں (سماء ،7نیوزاورسٹی 41)کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے چیئرمین مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری نے کہا کہ حکومت اور سیاسی پارٹیوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا تھا جس پر دوسال سے زیادہ عرصہ ہو نے کے باوجود ابھی تک مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا۔اُس میں جو رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ،وہی ان کے سرپرست ہیںکیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوکیونکہ وہی لوگ ان کو سپورٹ کرتے ہیں اور وہی ان کی نرسریاں ہیں۔جب تک ان کا خاتمہ نہیں کیاجاتا۔ہم اس دہشت گردی کے اس ناسور سے نہیں بچ سکتے۔
سینئررہنما چودھری اظہر نواز قادری (جھنگ)نے کہایہ ملک ہے تو ادارے ہیں،ہم ہیں ،عوام ہیں اور میڈیا ہے اور اگر اس ملک کو خدانخواستہ تباہ کرنے کی سازش ہوجو کہ ہو رہی ہے تو پھر ہمیں حقیقی معنوں میں ایسے کام کرنا پڑیں گے کہ ان کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے ۔ہم کہنایہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے ولیوں سے بڑاامن کا پیمبر کو ئی نہیں ہے۔ان کا تعلق کسی فرقے سے نہیں ہوتا بلکہ یہ تو ہر مذہب کے لوگوںکو گلے لگانے والے ہو تے ہیںاور ان کی سچی اور کھری تعلیمات نے ہمیشہ انسانیت کی محبت کا درس دیا ہے اور سب کے ساتھ محبت کا برتائو کیا ہے ۔ایک تو ضرب ِعضب ہوا جس کو ہم سراہتے ہیں کہ ہماری پاک افواج نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا۔ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اب آپریشن ضرب ِغضب کیا جائے۔آپریشن ضرب ِغضب کر کے ان لوگو ں کو ،ان کے سرپرستوں کو،ان کے سہولت کاروں کو،ان کی نرسریوں کو ،ان کے پیدا کرنے والی جگہوں کواور ہر اُس ملک کو سبق سکھایا جائے ،جہاں بیٹھ کر یہ سارے لوگ اس وطن ِعزیز کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

2017-02-17 DSC_0529 DSC_0531 DSC_0532 DSC_0538 DSC_0542 DSC_0544 DSC_0547 DSC_0548 DSC_0551 DSC_0553 DSC_0564 DSC_0573 DSC_0574 DSC_0575 DSC_0576 DSC_0584 DSC_0586

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان