الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

خادم آستانہ بابا بشیر انتقال کر گئے

May 22, 2010

خادم آستانہ کوٹری شریف بابا محمد بشیر گزشتہ روز انتقال کرگئے۔مرحوم کو انکے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔جنازے میں ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ بابا محمد بشیر نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ مرکزی آستانہ پر خدمتگار کی حیثیت سے بسر کیا اور آستانہ پر آنے والے تمام مہمانوں کی خدمت اور مہمان نوازی میں ہمیشہ دل جمی سے کام کیا۔ آپ ایک شفیق اور مہربان دوست کی حیثیت سے ہر آنے جانے والے سے پیش آتے تھے اور کبھی بھی مہمانوں کی خدمت کرتے ہوئے ان کے ماتھے پر شکنیں نہیں پڑیں بلکہ ایک مسکراہٹ ہمہ وقت انکے چہر ے پر رقصاں رہتی۔
تمام ذاکرین سے درخواست ہے کہ انکے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے محافل درود شریف میں اجتماعی طور پر دعاء کا اہتمام کریں۔اللہ انکو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اورانکے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
شعبہ نشروا شاعت
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان