الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ختم شریف ٹوبہ ٹیک سنگھ

June 13, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام غلام مرتضی قادری اور اکرم قادری کلب شوز والے کی رہائش گا ہ پر انکے والد کے ایصال ثواب کیلئے محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل کی صدارت چوہدری نصیب اللہ عامر نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکز ی مشیر محترم جناب چوہدری اظہر نواز آف جھنگ نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جسم روح کا لباس ہے ۔ جس میں روح کو پو شیدہ رکھا گیا ہے ۔ اصل سزاو جزا کی حق دار وہی روح ہے جس نے رب کے حضور قیامت کے روز جوابدہ ہونا ہے ۔ جسم کا تعلق دنیا تک ہے ۔ وہ زمین کی مٹی ہے اور زمین میں ہی ختم ہو کر رہ جائے گی ۔ نماز روزہ حج زکواۃ یہ اسلا م کے رکن ہیں جو ایک سچے مسلمان کے لئے لاز م و ملزوم ہیں ۔ لیکن یہ ایمان کی نشانی نہیں ہیں ۔ ایمان اس وقت آتا ہے ۔ جب انسانی روح رب کے حضور جھک جائے اور وہ رب کے نور سے روشن ہو کر قیامت کے روز اپنے رب کے سامنے سر سجدہ بسجود ہو ۔ اس کو بیدار کرنے کا طریقہ رب کا ذکر ہے ۔ جو کہ دنیا کی سب سے پہلی عبادت ہے اور رب کا نام سب سے افضل نام ہے اور اسی نام سے دنیا کو وجود میں لایا گیا اور آج ہم رب کے ذکر سے دور ہو گئے جس کی وجہ سے آج ہم مسلمان ہو کر بھی ایک دوسرے کو کا فر کہتے ہیں اور کئی طرح کے فرقوں میں بٹ گئے ہیں۔ وجہ صرف یہی ہے کہ ہمارے اندروہ نورنہیں ہے جو مسلمان کو بھائی بھائی بنائے رکھتا تھا ۔ محفل میں نقابت کے فرائض جناب اختر قادری اور ثناء خوانی طاہر قادری ،حافظ نصیر،جمیل گوہر ، اور ڈاکٹر جاوید نے اپنے والہانہ انداز میں عقید کے پھول نچھاور کئے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان