الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ختم چہلم شریف فیصل آباد

January 21, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)،پاکستان ،فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ فیصل آباد پر وصی محمد قریشیؒ شہیدکے چہلم شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال قادری اور عبدالعزیز قادری نے سرانجام دئیے اور وصی بھائی شہید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔محفلِ پاک میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت شہباز غوری نے حاصل کی۔اسکے بعد دِ لوں میں عشقِ مصطفیﷺ کی شمع کو فروزاں کرنے کے لئے گلہائے عقید ت و محبت کے نذرانے عبدالعزیز قادری،محمد عمران قادری نے پیش کئے۔منقبتِ غوثیہؓ کی سعاد ت محمد رضوان قادری نے حاصل کی۔وصی بھائی شہیدکی شان میں اپنے ہی لکھے ہوئے خصوصی کلام کو غلام فرید قادری نے پیش کیاجسے ذاکرین نے بے حد پسند فرمایا۔بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ کی سعادت محمد رفیق قادری اور محمد حسن قادری نے حاصل کی۔حلقہء ذکر امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا۔محمد افضال قادری نے تمام شہداء انجمن سرفروشانِ اسلام اور خصوصی طور پر وصی بھائی شہیدکے درجات کی بلندی کیلئے دُ عافرمائی۔نمازِ عشاء کی ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیاگیا۔
جار ی کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان