الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ختم چہلم شریف فیصل آباد

May 10, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان، فیصل آبا دکے زیراہتمام ساجد علی قادری کے والدمرحوم کے ختم چہلم شریف کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں علامہ اقبال کالونی میں محفل نعت و ذکر اللہ منعقد کی گئی ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے کیا گیا جس کی سعاد ت منصب علی قادری نے حاصل کی۔
محفل پاک میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وحید انور قادری نے کہاکہ یہ دنیا فانی ہے اور ہر کسی کو یہاں سے اپنی زندگی کو پورا کر کے مالکِ حقیقی کی بارگاہ میں حاضر ہوناہے۔ یہ دنیا امتحان گاہ ہے اور جس طرح کے اعمال انسان اس دنیا میں کرے گا اسی کے مطابق اسے آخرت میں اللہ رب العزت کی بارگاہ سے جزا یا سزا کا مستحق ٹھہرایا جائے گا ۔انسان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے خالقِ حقیقی کو پہچانے اور اگلے جہان کی تیا ری کرے۔ اس کے لیے سب سے بہتر عمل یہی ہے کہ انسان اپنے خوابیدہ قلب کو اللہ کے ذکر سے بیدار کر ے اور اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کی خوشنودی حاصل کر کے سرخروئی حاصل کرے۔
محفل پاک میں حضور پاک ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہء نعت عبدالمنان قادری ،افسر علی قادری اور دیگر نے پیش کیا۔ آخرمیں شرکا ء محفل کو اجازتِ ذکر قلب عطا کی گئی اس کے بعد ختم شریف پڑھا گیا اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان