الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ختم چہلم شریف فیصل آباد

January 14, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام مشیر رابطہ کمیٹی محمد صدیق صداقت کے والدگرامی صوفی محمد بشیر قادری کے چہلم شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک اُنکی رہائش گاہ مدن پورہ گلی نمبر ۷نڑوالہ روڈ فیصل آباد پر منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔تلاوت کلام پاک اور حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت عبدالمنان قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد ثنا خوانی کا آغاز ہواجس میں عبدالمنان قادری،صفدر فاروق سلطانی،عبدالعزیز قادری، محمد عارف،بابا مختار ،محمد حسین بٹ نے بارگاہِ مصطفویﷺ میں گلہائے عقیدت و محبت پیش کر کے حاضرین کے دِ لوں میں عشقِ رسولﷺ کی شمع کو فروزاں کیا ۔
ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ شبیر احمد قادری،محمد شفیق قادری،غلام فرید قادری(شعبہ نشرواشاعت پنجاب) اورچودھری اظہر نواز قادری نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔اسکے علاوہ امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری،مشیر نشرواشاعت عبدالعزیز قادر ی ،مشیر پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری ،حاجی محمد اصغر قادری اور حاجی محمد اویس قادری بھی محفلِ پاک میں شریک ہوئے ۔
چودھری اظہر نواز قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں ارشاد فرمایا آج ہم جن کے درجات کی بلندی کے لئے یہ محفلِ پاک ترتیب دے رہے ہیں وہ ذاکرِ قلبی تھے اور اُنکی بدولت آج اُنکی اولادبھی اِس نعمتِ عظمی سے سرفراز ہے۔اُنہوں نے مزید فرمایاکہ یہ دُنیامقامِ عمل ہے اور چند روز پر مشتمل ہے ۔غور طلب نُکتہ یہ ہے اِس چند روزہ زندگی میں ہم اِس قدر مگن ہو گئے کہ ہم نے اسے اپناسب کچھ سمجھ لیا ہے جو کہ سراسر شیطان کے چنگل میں گرفتار ہونیوالی بات ہے لیکن جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اپنے دِلو ں کو روشن و منور کر لیا وہ مَر کر بھی زندہ ہیں بلکہ اُنکا شمار شہداء میں ہوتاہے۔جن کے بارے میں رب تعالیٰ نے واضع طور پر فرمایا کہ” جو اللہ کی راہ میں شہید کر دئیے جائیں وہ زند ہ ہیں انہیں مردہ مت کہو لیکن تمہیں اس کا شعور نہیں ہے”وہ لوگ ایسے ہیں کہ جن کی زندگی نفس سے جہاد کرنے میں گزری۔حدیثِ پاک میں ملتا ہے”نفسوں سے جہاد سب سے بڑا جہاد ہے”یعنی ان لوگوں نے اپنے نفسوں کو سدھار کر ذکر اللہ میں لگایا اور اِس کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا۔یعنی اُنہوں نے ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کوبھی پاک اور صاف کر لیااور اس کی بدولت بارگاہِ رسالتِ مآب میں رسائی حاصل کی۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام بھی آپ کو یہی پیغامِ خاص دے رہی ہے کہ آؤ ذکرِ الٰہی سے اپنے باطن کو منور کرواور اِ ن ظاہری کانوں سے اپنی روح کا کلمہ بھی سنو۔جن کے بارے سلطانِ حق باہوؒ نے ارشاد فرمایا کہ
زُبانی کلمہ ہر کوئی پڑھ دا دل دا پڑھ دا کوئی ہو دِل دا کلمہ عاشق پڑھ دے باہو کی جانن یار گلوئی ہو
زبان کا کلمہ تو ہر کوئی پڑھ لیتا ہے ۔طوطے کو رٹا دیا جائے تو وہ بھی پڑھ لے گا۔لیکن دِل کی زبان سے عاشق ہی کلمہ پڑھ سکتے ہیں کیونکہ
لوکی پنج ویلے عاشق ہر ویلے لوکی مسیتی عاشق قدماں
لوگوں کی انتہا یہ ہے کہ وہ مسجد تک پہنچ جائیں گے لیکن عاشقوں کی انتہاحضورِپاکﷺ کے قدم مبارک ہیں اور حقیقت میں یہی مسجد ،یہی کعبہ،یہی گلِ گلزارجنت ہے۔یہ منز ل کسی کامل سے وابسطہ ہونے کے بعد ہی حاصل ہو سکتی ہے۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام کو بھی ایسی ہی روحانی ہستی کی سرپرستی حاصل ہے جن کی بدولت یہ سرفروش بارگاہ غوثیتؓ،بارگاہِ مصطفیﷺ یہاں تک کہ رب تعالیٰ کے
دیدار تک بھی پہنچے۔ محفلِ پاک میں رکن مجلس شورٰی جناب شبیر احمد قادری نے کثیر تعداد میں نئے لوگوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطا کی اور حلقہء ذکر بھی ترتیب دیا۔درودوسلام کے نذرانے عبدالمنان قادری اور اطہر اقبال قادری نے پیش کئے۔آخر میں دُعائے خیر محمد شفیق قادری نے کروائی اور حاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان