الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ختم چہلم ٹوبہ ٹیک سنگھ

May 14, 2012

انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِاہتمام سینئر ذاکر مجید گوہر کی والدہ اور نذیر قادری کے والد محترم کے ختم چہلم کے سلسلہ میں محافل ذکر کا اہتمام کیا گیاجِس کے مہمانِ خصوصی عالمی مشیر انجمن ہذا محترم جناب چوہدری اظہر نواز صاحب جھنگ نے خصوصی شرکت فرمائی ۔محافل میں ذاکرین اور اہل محلہ کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
محافل سے خطاب کرتے ہوئے جنا ب چوہدری نواز صاحب نے انسان کی حقیقت کے متعلق لوگوں کو بریف کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسان کی تخلیق مٹی سے ہوئی اور انسان دنیا میں ماں کے پیٹ سے لیکر قبر تک مٹی سے بنا ،مٹی سے پید ا ہوئی اشیاء کھاتا ہے۔جو لباس پہنتا ہے وہ بھی مٹی سے ہی بنتا ہے۔گرز کہ مٹی سے بننے والی چیز مٹی میں ہی ختم ہو جاتی ہے۔پھر وہ کونسی چیز ہے جس کو سزا اور جزا ہے۔انہوں نے فرمایا کہ انسانی روح وہ مخلوق ہے جس کو موت نہیں وہ اوپر بھی زندہ تھی نیچے آکر بھی زندہ رہی اور مرنے کے بعد پھر آسمانوں میں زندہ ہی ہے۔لیکن ہم نے خود کو دنیا داری میں ہی لگائے رکھا اور اس کی حقیقت کو پانے کی کوشش نہیں کی ۔جن لوگوں نے روحوں کو بیدار کیا وہ داتا کے روپ میں،خواجہ کے روپ میں آج بھی دنیا میں زندہ و جاوید ہیں۔
انجمن کا مشن بھی یہی ہے کہ اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن یعنی قلب اور روح کو بیدار کیا جائے اسلئے کہ ہم دنیا میں جس مقصد کے لئے اتارے گئے ہیں اس تابعداری جس کا ہم اپنے رب کے حضور وعدہ لے چکے ہیں اس کو پوراکیا جائے ۔بعد ازاں محفل لوگوں نے ذکر قلب کا اِذن حاصل کیا ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت  ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان