الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

خراجِ عقیدت جناب وصی بھائی ؒ قصور

January 3, 2012

مورخہ ۲ جنوری ۲۰۱۲ ؁ء کو مرکزی قائدین کا دورہ قصور( بسلسلہ خراجِ عقیدت جنا ب وصی بھائی ) ہوا۔ مرکزی قائدین میں جن میں جناب مولانا سعید احمد قادر ی صاحب قا ئم مقام عالمی امیر، جناب عبدالرزاق گوہرصاحب،جناب شبیر بھائی صاحب، جناب عصمت اللہ صاحب اور جناب حاجی سعید صاحب شامل تھے نے قصور تشریف لا کر ذاکرین کو اپنے دیدار اور اپنے انمول ارشادات سے نوازا۔مولانا سعید بھائی نے وصی بھائی کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکار کے منظورِ نظر ہیں اور شہید کو موت نہیں آتی ۔کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ وہ اہلِ کشف ہونے کے باوجودشہید ہو گئے ۔جس طرح حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ اور امامِ عالی مقام حضرت حسین ؑ سب کچھ جانتے ہوئے بھی شہید ہوئے۔ شہید ہونے والے تو دنیا سے کامران و کامیاب ہو کر جاتے ہیں اورجن نے یہ فعل سرانجام دیا ہوتا ہے وہ نہ دین کے نہ دنیا کے ان کے مقدر میں لعنت ہی ہے۔ایسے وقت میں اپنی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔بعد میں حاجی سعید صاحب نے دعائے خیر فرمائی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت قصور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان