الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

خصوصی محافل رمضان المبارک فیصل آباد

August 8, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے فیوض و برکات کو سمیٹنے کے لئے رہائش گاہ سید مہتاب حسین شاہ(چنیوٹ)رہائش گاہ محمد اسلم الیکٹریشن(چناب نگر محلہ چمن عباس نزدمغل شادی ہال احمد نگر (چنیوٹ)عاشق علی قادری(گھمگول شریف چوک شالیمار پارک نمبر 2)نذیر احمد ،نواز احمد (سنت سنگھ پھاٹک )پر خصوصی محفلِ نعت و ذکر اللہ کا انعقاد کیا گیا جن میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری ،اطہر اقبال قادری اور اظہر حسین قادری نے سرانجام دئے۔ان محافل میں تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت قاری اللہ یار اور غلام حیدر نے حاصل کی۔ہدیہء حمد و نعت و مناقب غوث الوریٰ اور پیرو مرشدقبلہء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے حضور قصائد کی سعادت باالترتیب محمد نثار بٹ،مظفر وارثی،احسن عدیل ،واحد علی ،افسر علی رضوی،محمد طلحہ،محمد جمیل قادری،محمد کاشف قادری،محمد عمران ،خضر حیات،غلام رسول قادری، محمد طیب،اقبال میراں اور لیاقت علی قادری نے حاصل کی۔مقررین حضرات جن میں محمد افضال قادری،مولانا عبدالرحمن اور وحید انور قادری شامل تھے،نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے ہر امت کی اصلاح کیلئے روزے کا حکم فرمایالیکن امتِ محمدی ﷺکو اسمِ ذات کا فیضان بھی عطاء فرمایاجس کے ذریعے امت محمدیﷺروزے رکھ کر اپنے نفوس کو پاک کرکے اور اپنے دلوں کو اللہ کے ذکر سے جاری و ساری کرکے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں مقبول و منظور ہو سکتی ہے۔مُرشد پاک نے فرمایا کہ رمضان المبارک کے حقیقی فیوض و برکات سے صرف اہلِ اللہ(مومن)ہی فیضیاب ہوتے ہیں وہ اپنے نفوس وقلوب کو ذکر اللہ وذکرِ مصطفیﷺسے منور کرتے ہیں اور صحیح معنوں میں رب تعالیٰ کے انوارو تجلیا ت سے اپنے سینوں اور قلوب میں روشن و منور کرتے ہیں۔انجمن سرفروشانِ اسلام بھی آج آپ کو اپنے سینوں میں ذکر رسول ﷺاور اپنے دلوں میں ذکر اللہ کو پیدا کرنے کا درسِ عظیم دے رہی ہے اور الحمد اللہ ہمیں ایک ایسے مردِ درویش کی سرپرستی حاصل ہے جن کی نگاہ ناز سے مردہ قلوب اسمِ ذات اللہ سے جاری و ساری ہو رہے ہیں اور سینے عشقِ رسول ﷺسے منور ہو رہے ہیں ۔اں محافل میں امیر حلقہ کے فرائض وحید انور قادری،بابا محمد رفیق قادری،اظہر حسین قادری اور محمد نثار بٹ نے سرانجام دئیے اور دعائے خیرو برکت محمد شفیق قادری،چودھری ملک سلطان اور والدِمحترم سیّد مہتاب حسین شاہ نے کروائی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان