الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

خصوصی محافل رمضان المبارک

July 28, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے فیوض و برکات کو سمیٹنے کے لئے رہائش گاہ عاشق علی قادری(گھمگول شریف چوک شالیمار پارک نمبر 2)،محمد افضل پاشا(یاعلی چوک،علامہ اقبال کالونی)پر رمضان المبارک کے روحانی فیوض و برکات کو حاصل کرنے کیلئے خصوصی محفلِ نعت و ذکر اللہ کا انعقاد کیا گیا جن میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری ،عبدالمنان قادری ،غلام رسول قادری نے سرانجام دئیے۔ہدیہء حمد و نعت و مناقب غوث الوریٰؓ اور پیرو مرشدقبلہء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے حضور قصائد کی سعادت باالترتیب اطہر اقبال ببی ،افسر علی رضوی،واحد علی ،صابر حسین ،محمدرفیق قادری،لیاقت علی قادری اور شبیر احمد ہیرا اور عبدالمنان قادری نے حاصل کی۔
مقررین حضرات جن میں محمد افضال قادری،اطہر حسین بخاری،غلام رسول قادری شامل تھے نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے ہر امت کی اصلاح کیلئے روزے کا حکم فرمایالیکن امتِ محمدی ﷺکو اسمِ ذات کا فیضان بھی عطاء فرمایاجس کے ذریعے امت محمدیﷺروزے رکھ کر اپنے نفوس کو پاک کرکے اور اپنے دلوں کو اللہ کے ذکر سے جاری و ساری کرکے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں مقبول و منظور ہو سکتی ہے۔ مُرشد پاک نے فرمایا کہ رمضان المبارک کے حقیقی فیوض و برکات سے صرف اہلِ اللہ(مومن)ہی فیضیاب ہوتے ہیں وہ اپنے نفوس وقلوب کو ذکر اللہ وذکرِ مصطفیﷺسے منور کرتے ہیں اور صحیح معنوں میں رب تعالیٰ کے انوارو تجلیا ت سے اپنے سینوں اور قلوب کوروشن و منور کرتے ہیں۔
انجمن سرفروشانِ اسلام بھی آج آپ کو اپنے سینوں میں ذکر رسول ﷺاور اپنے دلوں میں ذکر اللہ کو پیدا کرنے کا درسِ عظیم دے رہی ہے اور الحمد اللہ ہمیں ایک ایسے مردِ درویش کی سرپرستی حاصل ہے جن کی نگاہ ناز سے مردہ قلوب اسمِ ذات اللہ سے جاری و ساری ہو رہے ہیں اور سینے عشقِ رسول ﷺسے منور ہو رہے ہیں ۔
ان محافل میں امیرِ حلقہ کے فرائض محمد افضال قادری،غلام رسول قادری نے سرانجام دئیے اور دعائے خیرو برکت سید اطہر حسین شاہ بخاری اورمحمد افضال قادری نے کروائی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان