الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

خصوصی محافل میلاد مُصطفٰی ﷺ فیصل آباد

February 13, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ ا سلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیر اہتمام بسلسلہ جشنِ آمدِ رسول ﷺ رانا خالد حسین(سیف آباد) ، محمد صابر حسین شاہ(ٹھیکری والا) ، شیخ محمد عامر(ٹوٹیاں والا کھوہ)،نور احمد قادری (علامہ اقبال کالونی)غفار بھٹی (کوہِ نور فلیٹ)، محمد نثار بٹ (چنیوٹ )، محمد طاہر قادری (گٹ والا)کے علاوہ آستانہ فیصل آباد پر جشنِ صبحِ بہاراں کے سلسلہ میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا ۔جن میں حاجی محمد سلیم قادری(امیرفیصل آباد) حاجی محمد اویس قرنی(ممبر مجلسِ شوریٰ ) ،وحید انور قادری (ممبر مجلسِ شوریٰ ) ،محمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری سمیت سینئرسرفروش ذاکرین کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعدادنے شرکت کی اور آقائے نامدار ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا بھر پور اظہار فرمایا ۔ان محافل میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری ،ذوالفقار علی قادری آف لاہور ،عبدالعزیز قادری اور اطہر اقبال ببی نے سرانجام دئیے۔تلاوتِ کلامِ مجید سے محفلِ پاک کا آغاز حافظ محمدندیم نے کیا ۔اس کے بعدحمدِ باری کی سعادت محمد حسن قادری، شہزاد حسنین قادری اور منصب علی قادری نے حاصل کی۔ ثناء خوانِ مصطفٰیﷺ عبدالمنان قادری ،عباد علی عباد،اقبال میراں ،صفدر فاروق سلطانی،ظفر حسین چشتی دف کے ساتھ،طارق نوشاھی،عبدالحنان آفریدی،فراز احمد چیمہ،حافظ قیصر حسین آفریدی،مزمل حسین کے علاوہ ننھے منھے ثناء خواں محمد احمد اور محمد عُمیر نے حضورپاک ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ثناء خوانی کا شرف حاصل کیا اور حاضرین کے سینوں میں محبت رسولﷺ کو پیدا فرمایا۔بعد ازاں مناقبِ درِ شانِ غوث الورٰیؓ اور قصائدِ مُرشدِ پاک پیش کیے گئے۔
مقررین حضرات نے حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو را ہِ راست پر استوار کرنا چاہیے تاکہ ہم اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دُنیا اور آخرت میں سرخروئی حاصل کر سکیں ۔انجمن سرفروشانِ اسلام کا یہ طریقہ ء کار رہا ہے کہ محافل میلادِ مُصطفٰیﷺ کے ذریعے آج کے اس بھٹکے ہوئے انسان کو اس کی اصل منزل سے روشناس کروایا جائے اور ان کے دِلو ں میں ذکرِ اللہ اور سینوں میں عشقِ مصطفیﷺکو پیدا کیا جائے تاکہ انسان کو اس دُنیا میں آنے کا اصل مقصد معلوم ہو سکے اور وہ ذکرِ اللہ اور عشقِ رسولﷺ کے ذریعے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے ۔یہ مُرشدِ برحق کی خصوصی نظرِ عنایت کا کمال ہے کہ اُنہوں نے سرفروشوں کو حقیقت میں اللہ اور اُس کے پیارے حبیب ﷺ اور غوثِ پاکؓ کا دیوانہ بنایا اور ان کو دُنیا کے مکروفریب سے نکال کر دربارِ الٰہی ﷺاور دربارِ رسالتِ مآب ﷺ تک پہنچایا ۔اُن کا فرمانِ ذیشان ہے کہ” کامیاب ہوا وہ شخص جس کو دو چیزیں ملیں ایسا قلب جو ہمہ وقت اللہ کا ذکر کرے اور ایسا مُرشد جو دور رہ کر بھی خبر گیری کرے”۔مزید فرمایا”عشقِ مُصطفٰیﷺوہ لازوال دولت ہے جو اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ہر وقت ذکرِ اللہ اور ذکرِ مُصطفٰی ﷺ میں مشغول رہتے ہیں “۔عوام الناس نے انجمن کی طرف سے کی گئی ان خصوصی محافل کو سراہا اور روحانی فیو ض و برکات سے مستفید ہوئے اور اجازتِ ذکرِ قلب کی نایاب دولتِ سے سرفراز ہوئے ۔
ان محافلِ پاک میں حلقہء ذکر کا خصوصی اہتمام کیا گیااور درودوسلام کے نذرانے پیش کئے گئے۔محافل میلادِ رسولﷺ کے اختتام پر شرکاء کی لنگر سے تواضع کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان