الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

خصوصی محفلِ پاک بسلسلہ عید قربان فیصل آباد

September 25, 2015

عزیز ساتھیو!
آج کا یہ مبارک اور بابرکت دن ہمیں اُس ذبحِ عظیم کی یاد دلاتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کے پیارے اور بر گزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیم خلیل اللہ نے اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے اپنے پیارے اور لاڈلے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو اللہ تعالیٰ کے حضور قربان کرنا چاہا لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ ؑ کی اس عظیم قربانی کو قبول کرتے ہو ئے حضرت جبرائیل امیں کو فوراً جنت سے دنبہ لے جانے کا حکم فرمایا اور جب حضرت ابراہیم ؑ نے آنکھ کھولی تو سامنے دنبے کو موجود پایا اور قریب ہی کھڑے حضرت اسماعیل ؑ مسکرا رہے تھے۔
قربانی کیا ہے ؟
جانور کی قربانی مثلاّ بکرا،چھترا،گائے،مینڈھا اونٹ تو ہم اللہ کے نام پہ ذبح کرتے ہیں تو کیا قربانی کا گوشت اللہ تبارک وتعالیٰ تک پہنچتا ہے نہیں اللہ تبارک وتعالیٰ تک ہمارا جذبہ،ایثار،خلوص،نیت اور ہمارا عمل پہنچتا ہے۔قربانی صرف جانور کی نہیں ہوتی بلکہ ہماری خواہشات کی بھی ہوتی ہے۔ہمیں ہر وہ عمل کرنا چاہیے جسکا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے ہر اُس کام سے پرہیز کرنا چاہیے جس کام سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں روکا ہے ۔آج ہم جو بھی کرتے ہیں اُس میں دکھاوا زیادہ ہو تا ہے مثلاّ قربانی صرف اللہ کے لئے ہے لیکن ہم اس میں بھی دکھاوا کرتے ہیں ۔نماز پڑھتے ہیں تو اُس میں بھی دکھاوا۔روزہ،حج،زکٰوۃ حتیٰ کہ محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ میں بھی دکھاوا ہوتا ہے حالانکہ دین ہمیں قطعاّ اس کی اجازت نہیں دیتاہمارا دین ہمیں حکم دیتا ہے ایک ہاتھ سے دوتو دوسرے کو پتہ بھی نہ چلے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو بلکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی مقصود ہونی چاہیے۔رب تعالیٰ نے فرمایامیری مخلوق سے پیار کرو اور کسی کو تکلیف مت دو ۔پیارے آقا ﷺ نے فرمایاقربانی کے گوشت کے تین حصے کرو۔ایک اپنے لئے ایک عزیزو اقارب کیلئے اور ایک غریب غرباء کیلئے۔ حج میں تمام مسلمان ایک ہی لباس زیبِ تن کئے ہوتے ہیں اور کسی امیر ،غریب کی کوئی تمیز نہیں ہوتی۔اسی طرح نماز میں سب برابر ہو تے ہیں ۔اسی لئے علامہ اقبال ؒ نے ارشاد فرمایا۔

ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز      نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز 

یعنی اپنی ذات کی نفی کرنی چاہیے تب جاکر منزل نصیب ہوتی ہے ۔پھر بندہ مقبولِ بارگاہ ہو جاتا ہے ۔پھر وہ بندہ نہیں رہتا بلکہ بندہ نواز بن جاتا ہے۔
اس محفلِ پاک میں حمد و نعت و مناقب غوثِ اعظم سرکارؓ اور مرشدِ برحق کے حضور خصوصی نذرانہ ء عقیدت و محبت پیش کیا گیا ۔حلقہء ذکر کے بعددعائے خیر کی گئی۔آخر میں تمام سرفروش ذاکرین آپس میں شیرو شکر ہوگئے اور عید سعید کی مبارک باددی۔تمام شرکاء محفل کیلئے لنگر کا خصوصی اہتما م کیا گیا تھا ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان