الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

داتا درباردھماکوں کی پرزور مذمت

July 1, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے مرکزی آستانہ کوٹری شریف میں ذکر لطائف کی محفل سے قبل ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت عالمی امیر وصی محمد قریشی نے کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے درباروں پر لوگ سکون قلب حاصل کرنے کے لیے جاتے ہیں اور اولیاء اللہ کے دربار امن کا گہوارہ رہے ہیں۔لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کا دربار بھی روحانیت کا ایک بے بہاء سمندر ہے جو آنے والے تمام لوگوں کو روحانیت سے سرفراز کرتا ہے ۔ایسے میں نام نہاد مذہب کے ٹھیکے داروں نے دہشت گردی کی کاروائی میں معصوم جانوں کا جو ضیاء کیا ہے وہ کبھی بھی معاف کرنے والا جرم نہیں ہے۔ حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی نے آنے والے وقت کے متعلق فرمایا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب درباروں اور اولیاء اللہ کو نہ ماننے والے فرقہ کے لوگ درباروں کو گرانے یا مسمار کرنے کی کوشش کریں گے اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کریں گے۔ ایسے وقت میں سرفروش ہی ہوں گے جو ان لوگوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔ مزید آپ نے فرمایا کہ توہین رسالتﷺ سے لیکر ولیوں کی شان میں گستاخی تک جو ہاتھ بھی اٹھے گا قلم ہو کر رہے گا۔
انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان نے ان دھماکوں کی پرزور مذمت کرنے کے لیے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور آج بروز جمعۃ المبارک تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ان دہشت گردوں کی مذموم کاروائیوں کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ تمام شہروں میں علاقائی امیران کی اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان