الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

داتا گنج بخش علی ہجویریؒ

January 14, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ(رجسٹرڈ) پاکستان،فیصل آبادکے زیرِ اہتمام۱۳ جنوری۲۰۱۲ ؁ بروزجمعتہ المبارک بعد از نمازِ مغرب آستانہ عالیہ پر حضور داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس مبارک پر خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال قادری نے سرانجام دئیے۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد افتخار بٹ صاحب نے حاصل کی.دلوں میں شمع رسالت ﷺکو فروزا ں کرنے کیلئے مدحتِ مصطفٰے ﷺ کے نذرانے محمد رضوان قادری اور صابر حسین شاہ نے پیش کئے۔منقبتِ غوثیہ کی سعادت محمد رفیق قادری نے حاصل کی۔
حضور داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی ذاتِ مبارکہ کو خراجِ عقید ت پیش کرتے ہوئے مذہبی روحانی سکالر وحید انور قادری نے فرمایاکہ قبلہ مُرشدِ گرامی ،امامِ انقلابِ روحانی دورِ حاضر کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی نے حضرتِ بری امام سرکا ر کے کہنے پر مزارِ داتا صاحب پرچالیس روزہ چلہ کشی کی اور یہیں سے روحانی سفر کا آغاز فرمایا۔قبلہ سرکا ر شاہ صاحب نے فرمایا کہ داتا صاحب وہ واحد بزرگ ہیں کہ جن کے دربارِ اقدس پر ظاہری طور پر سب سے زیادہ ولی ہر وقت موجود رہتے ہیں۔جب رب تعالیٰ کوئی فیصلہ کرتا ہے تو اپنے محبوب بندوں سے صلاح و مشورہ بھی کرتا ہے ۔داتا صاحب کا شمار بھی انہیں محبوب ہستیوں میں ہوتاہے۔یوں تو داتا صاحب ؒ کی بے شمار کرامات ہیں لیکن جب خواجہء ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نے یہاں پر چلہ کیا تو آپ کے روحانی فیوض و برکات کو دیکھتے ہوئے بے ساختہ گویا ہوئے کہ
گنج بخشِ فیضِ عالم مظہرِ نورِ خدا ناقصاں راہ پیرکامل کاملاں راہ رہنما
بعدازاں منقبتِ داتا علی ہجویریؒ اور قصیدہ مرشدی عبدالعزیز قادری نے پیش کیا ۔حلقہء ذکر حاجی محمد اصغر قادری اوراجازتِ ذکرِ قلب اورملک و قوم کی بہتری ،ترقی و خوشحالی کیلئے دُعائے خیرحاجی محمد اویس قادری نے کروائی۔بعداَز نمازِ حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان