الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

دربار بابا فرید الدین گنج شکر ؒ پر دہشت گردی

October 25, 2010

محترمہ امینہ بیگم گوہر شاہی،مرکزی امیر وصی محمد قُریشی،مرکزی نائب امیر مولانا سعید احمد قادری،آرگنائزر پنجاب عبدلرازق گو ہر اورتمام مرکزی مشیران ،وائس چیرمین سپریم کونسل و ارکین سپریم کونسل نے حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے دربار اقدس پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے اس دھماکے میں ہونے والے جانی نقصا ن پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور اولیا ء کرام کے درباروں پر ہونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت قریب ہے جب انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گااور ایسی کاروائیاں کرنے والوں کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور حکومتِ وقت سے ان دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث افراد، اداروں یا تنظیموں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔اگر حکومت نے اس پر کوئی کاروائی نہ کی تو پھر سرفروش خود اپنے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں کود پڑیں گے اور ان دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔
جاری کردہ
شعبہ نشروا شاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان