الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

دربار حضرت بی بی زینبؓ پر حملہ کی مذمت

July 23, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام( رجسٹرڈ) پاکستان کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حضرت بی بی زینبؓ ، حضرت حجر بن عدیؓ  اور خالد بن ولیدؓ کے مزار شریف کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند عناصرکو گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔شرکاء اجلاس نے اس مذموم حرکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور درباروں کی بے حرمتی کرنے والے مخصوص مذہبی جنونی گروہ کی بیخ کنی کرنے کا مطالبہ کیا ۔اولیاء کرام ، اصحاب پاک،اور آل رسولﷺ کے دربار ہمیشہ سے عوام و خواص کے لیے امن و آتشی کا مرکز رہے ہیں اورمخلوقِ خدا کو فیض پہنچارہے ہیں۔ امن و بھائی چارے کے ان مراکز کو ایک مخصوص گروہ اپنے عقیدہ کی وجہ سے نقصان پہنچا رہا ہے۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان