الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

دربار حضرت سلطان باھو ؒ پر حاضری

June 5, 2011

دربار حضرت سلطان باھو ؒ پر حاضری
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، جوہرآباد کا وفد حضرت سخی سلطان باہو ؒ کے دربارِ اقدس پر حاضری کیلئے صبح8بجے جوہرآباد سے روانہ ہوا اور تقریبا 11:30بجے دن کو دربارِ اقدس پر پہنچ گیا۔ گاڑی سے اترتے ہی مرشدِ حق حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ عالیٰ کے فیضان یعنی ذکر قلب کی تیزی اور مستی کی کیفیت نے شرکاء وفد کو گواہی دے دی کہ پانچویں سلطان الفقر کے درِ اقدس پر پہنچ گئے ہو اب دامنِ ادب سنبھال لو۔ تمام ساتھیوں نے وضو کیا اور حضرت سخی سلطان باہوؒ کے دربار اقدس کے اندر نذرانہ ء سلام پیش کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ قدس بوسی کے بعد مستی کا عالم اور بڑھا جیسے مرشدِ حق حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ عالیٰ کے دیوانوں کو خصوصی طور پر نوازا جا رہا ہو ، تقریباًآدھا گھنٹہ ذاکرین مزارِ اقدس کے اندر مبارک قدموں میں بیٹھے رہے اور آنکھیں بند کیے کچھ نہ کچھ پڑھتے رہے ۔ پھر دعا مانگ کر 12:00بجے دوپہر مزار اقدس بند ہونے پر باہر آئے اور لنگر تناول کیا۔ 12:45پر محفل نعت و ذکر اللہ کا اہتمام کیا گیا محفل میں حمد و نعت کے نذرانے شہادت حسین مدنی (جھنگ) ، شیراز انجم قادری ، شرجیل ریاض اور محمد خرم قادری (جوہرآباد) نے پیش کیے ، حلقہ ذکر لیاقت علی قادری نے ترتیب دیا اور دعا شیراز انجم قادری نے کی۔ اس کے بعد دوبارہ شرکاء نے مزارِ اقدس پر حاضری دی اور کافی دیر تک اند ر بیٹھ کر ذکر و اذکار کرتے رہے اور پھر اختتامی دعا کے بعد الوداعی سلام کر کے مزار اقدس سے واپسی کا سفر شروع کر دیا اور الوداع کے وقت ہر ذاکر کو ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے کسی شفیق و مہربان ہستی سے ڈھیروں پیار لے کر واپس لوٹ رہے ہیں اور یہ پیار مرشدِ پاک سرکا شاہ صاحب کی نظرِ عنایت کی وجہ سے ملا تھا۔ دربارِ اقدس پر ہر سرفروش کے دل میں یہی دعا تھی کہ اللہ تعالیٰ حضرت سخی سلطان باہوؒ کے صدقے سے ہمارے مرشد حق کو ہم سے راضی رکھنا، وفد کے شرکاء محفل درود شریف میں شرکت کرنے کے بعد عجب مستی الستی کی کیفیت میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
جاری کردہ
شعبہ نشروا شاعت جوہر آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان