الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

دربار سخی سرور ؒ بم دھماکے کی پرزور مذمت

April 4, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ، کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس ہواجس میں شرکاء نے دربار حضرت سخی سرور پر ہونے والے بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام دشمنوں اور ملک دشمنوں کی سازش ہے کہ وہ مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیاد پر لڑانا چاہتے ہیں ۔درباروں پر حملوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی اور شہید ہونے والوں کے لیے دعاء کی۔ انہوں نے حکومتی اداروں سے پرزور اپیل کی کہ امن کے گہوارہ ولیوں کے آستانوں اور درباروں پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں اور تواتر کے ساتھ ہونے والے بم دھماکوں کے مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان