الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

روحانی دورہ قبلہ امی جی حضور

December 6, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی کی زوجہ محترمہ قبلہ امی جی حضور نے6دسمبر2013 ؁ء بروز جمعتہ المبارک آستانہ فیصل آبادمیں تشریف آوری فرمائی اس دوران ذاکرین وذاکرات انتہائی خوشی کا اظہار کر رہے تھے اُنہوں نے قبلہ امی جی حضور کا والہانہ استقبال کیا۔ اس خصوصی ملاقات میں ٹوبہ ،سمندری،جھنگ،پیر محل اور جوہر آباد کے ذاکرین وذاکرات نے بھی بھرپور شرکت فرمائی۔بعد ازاں تما م سرفروش ذاکرات اورسرفروش ذاکرین نے علیحدہ علیحدہ ملاقات فرمائی اورقبلہ امی جی حضورنے مریضوں کو دم بھی کیا۔تمام سرفروشوں نے قبلہ امی جی حضورکا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے فیصل آبا د میں تشریف آوری فرما کر ہماری بے چین روحوں کو اپنی نظرِنور سے سکون و اطمینان عطاء فرمایا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان