الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ اجلاس فیصل آباد زون

December 8, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد زون کا اہم اجلاس مورخہ 4دسمبر2010 ؁ٗ ؁ء برو ز ہفتہ بعد ازمحفل درود شریف فیصل آباد آستانہ پر منعقد ہو ا جس کی صدارت نگران صوبہ پنجاب جناب حاجی محمد اویس قادری نے کی اجلاس میں نگران فیصل آباد زون جناب حاجی محمد اصغر قادری ،نگران ملتان زون جناب چوہدری اظہر نوازاور دیگر شہروں کے امیران جن میں جھنگ سے حق نواز ،جوہر آباد سے محمد توفیق قریشی ،سرگودھا سے محمد لیاقت قادری ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد ذوالفقار قادری ،کمالیہ سے صوفی محمد اقبال اور سمندری کی نمائندگی ماسٹر عنصر علی قادری نے کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبہ پنجاب حاجی محمد اویس قادری نے کہا کہ 25نومبر 2010 ؁ء کو آستانہ عالیہ المرکز روحانی کوٹری شریف میں پاکستان کے تمام شہروں کی موجودہ کیبنٹ کو (Desolve)کر دیا گیا ہے اور علاقائی سابقہ امیران بدستور اور معمول کے مطابق 20مارچ 2011 ؁ء تک اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے اور انہوں نے تمام سابقہ امیران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ آپ لو گ اب جلد ازجلد اپنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دیں اور وہ ساتھی جن کو آپ اپنی مشاورتی کمیٹی میں شامل کریں اُن سے صلاح مشورے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں ۔انہوں نے تمام اجلاس کے شرکا کو کہاکہ یاد رہے تنظیم نوکی آڑ میں مخالفین اور غلط عقائد رکھنے والے لوگ بھی متحرک ہوچکے ہیں اور وہ آپ لوگوں میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے اُن کو نہ تو اپنی کمیٹی میں شامل کیا جائے اور نہ ہی ان سے کوئی مشورہ کیا جائے۔
نگران فیصل آباد زون حاجی محمد اصغر قادری نے کہاکہ امیران اپنے علاقوں کا دور ہ کریں اور تمام ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ عمل تیار کریں اور عرصہ دراز سے جو ساتھی جمود کا شکارہیں انہیں ترغیب دیں کہ وہ آستانہ پر محفل درود شریف ،ماہانہ پندرھویں شریف، ماہانہ گیارھویں شریف اور دیگر پروگراموں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔
نگران ملتان زون چوہدری اظہر نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نو کا مقصد ساتھیوں کو متحرک کرناہے نہ کہ نئے ساتھیوں کو عہدیدار بنانا،انہوں نے کہاکہ تمام سابقہ امیران اپنے اپنے علاقوں میں جاکر ابھی سے ورک شروع کر دیں تاکہ محرم الحرام ،ربیع الاول شریف اور سالانہ گیارھویں شریف میں بھرپو ر شرکت ہوسکے
اجلاس میں شریک سابقہ امیران نے اعلیٰ عہدیداران تک چند تجاویز بھی پہنچائیں جوکہ درج ذیل ہیں ۔
1۔حق نواز نے کہا کہ سالانہ گیارھویں شریف کے موقع پر ہر شہر سے نمائندگی کروانے کی بجائے صرف ایک ہی نقیب ہو جو ساری محفل کو آگے لے کر چلے ،انہوں نے مزید کہاکہ اگر کسی شہر میں کوئی ریلی یا احتجاج ہو تو قریبی شہروں کی شرکت اس میں زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیئے ۔سالانہ محفل گیارھویں شریف میں وقت کی پابندی کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے اورسیکیورٹی کے نظام کو بھی بہتر سے بہتر بنایا جائے۔
2۔ذوالفقار علی قادری نے کہا کہ تمام شہروں میں تنظیمی سطح پر مقابلہ حسنِ نعت و قصائد منعقد کیا جائے اس میں جو بھی ساتھی امتیازی پوزیشن حاصل کرے اسے سالانہ محفل گیارھویں شریف میں اپنے شہر کی نمائندگی کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئیے اور قصیدہ خواں کو خصوصی طور پر ہدایت کی جائے کہ اس نے جو بھی قصیدہ پڑھناہے وہ لکھ کر مرکزکو پہنچائے اور پھر اجازت کے بعد وہ قصیدہ پڑھا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی پراگراموں میں سیکیورٹی کا بھر پور انتظام کیاجائے اور جو بھی ساتھی بطور سکاؤٹ، رضاکار یاگیٹ کیپر کے فرائض سر انجام دے اس کی اخلاقی تربیت بھی کی جائے اور کوشش کی جائے کہ گیٹ پر وہ ساتھی تعینات کیے جائیں جو کم ازکم علاقائی امیران کو جانتے ہوں
3۔ محمد توفیق قریشی نے کہاکہ ربیع الاول کے پرچم ہمیں بروقت مل جائیں تو کام میں آسانی اور تیزی پیداہوسکتی ہے ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان