الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جشن شاہی جھنگ

August 25, 2010

انجمن سرفروشانِ اسلام جھنگ کے زیراہتمام آستانہ پر عظیم الشْان جشنِ شاہی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا محفلِ پاک کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ فیصل گوہر، ابرار گوہر،شہباز احمد قادری اور عمردرازصاحب نے بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں عقیدتوں کے پھول پیش فرمائے ۔محفلِ پاک میں قصیدہ مرشدی پیش فرمانے کی سعادت جناب عمردراز صاحب اور شکیل احمد قادری نے حاصل کی۔محفلِ پاک میں ذاکرین اور عوام الناس نے کیثر تعداد میں شرکت فرمائی۔شرکاِ ء محفل سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مشیر جناب چوہدری اظہر نواز قادری نے کہا کہ 15رمضان المبارک کو ہمارے مرشدِپاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کے سر پے تاجِ ولایت سجایا گیا ۔دْنیامیں جب بھی انسانیت گمراہی کے اندھیرے میں ڈوبتی ہے تو اللہ ہدایت کے لیے اپنے کسی مقرب بندے کودنیا میں بھیج دیا کرتے ہیں آج سے چودہ سو برس قبل جب انسانیت سسک رہی تھی اور کائنات کا بد ترین دور تھا تو اللہ نے اپنا پیارا محبوب ﷺ کائنات کی ہدایت کے لیئے بھیج دیاجس نے اللہ کے نور سے اس کائنات کو منور کر دیا اور مردہ قلوب کو زندہ کر کے کفر اور شرک میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو اللہ کی بارگاہ میں محبوب بندے بنا کر کائنات میں انقلاب برپا فرما دیا۔وقت گزرتا گیا اور آج پھر ہم ایک بد ترین دور سے گزر رہے ہیں اور اس بد ترین دور میں جب انسانیت دم توڑ رہی تھی تو اللہ نے اپنا ایک انتہائی مقرب بندہ حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کی صورت میں عطا فرما دیاجنہوں نے حضورپاکﷺ کی سنت مبارکہ کو زندہ فرماتے ہوئے لوگوں کے تاریک دِلوں کو اللہ کے نور سے منور اور ذکرِ الٰہی سے آباد فرما دیا۔ اس دن کو وہ لوگ جن کے دل اللہ کے ذکر سے آباد ہو گئے ہوں تو وہ کیوں نہ اس دن کو خوشی سے منائیں۔آخر میں حاضرین محفل کو اجازتِ ذکر قلب عطا کی گئی۔حلقہ ذکر جناب امیر جھنگ چوہدری حق نواز اور دعا جناب محمد رفیق نے کروائی۔نقابت کے فرائض جناب سجادحسین احمد قادری اور جناب شہباز قادری نے سر انجام دیئے۔محفل کے اختتام پر لنگر کا اہتمام کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان