الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جشن شاہی ساہیوال

July 13, 2014

اللہ رب العالمین کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ اس نے ہمیں یہ مبارک ساعتیں عطا فر مائیں کہ ہمیں ماہ رمضان المبارک کی پندرہ تا ریخ کو جشن شا ہی مد ظلہ العالی منانے کا مو قع فراہم کیا ہے اور ہم جیسے گنہگار نوجوان مر د و زن کے دلوں پر مرشد کریم نے لفظ اللہ نقش فر ما کر سینے میں عشق مصطفیٰ ﷺ کی شمع کو روشن کیا ان خیالات کا اظہار لاہور سے آئے ہوئے جناب ذو الفقار احمد قادری نے کیا ۔اس مو قع پر امیر ساہیوال محمد رفیق گو ہر،شفقت عباس سہر وردی،قاری نصراللہ ،محمد مشرف قادری کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔امیر ساہیوال محمد رفیق گو ہر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مر شد کریم نے آج کی سسکتی اور تڑپتی ہوئی انسانیت کو اس کے اصل مقام (مقام رو حانیت) سے متعارف کر وایا ۔محفل کا آغاز تللاوت کلام پاک سے کیا گیا راؤ افتخار آف دیپالپور نے تلاوت کی سعادت حا صل کی محمد رفیق گوہر،ثناء خوان مصطفیٰ شفقت عباس سہر وردی ،قاری نصر اللہ ،محمد مشرف قادری ،عمر فریدی نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھا ور کئے افطاری کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی جشن شاہی کا کیک کاٹا گیا ۔امیرپتو کی عابد قادری ساہیوال کے دائم شاہی نے کاٹا آخر میں درود و سلام اور ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا ذو الفقار احمد قادری نے فر مائی۔

6 5 4 7

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان