الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جشن ولائت جھنگ

August 14, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان جھنگ کے زیرِ اہتمام ضلعی آستانہ پربروز ہفتہ محفلِ حمدو نعت اور محفلِ سماع بسلسلہ ولایت مرشدِ پاک کا انعقاد کیا گیا۔محفلِ پاک بعداز نمازِ عشاء رات ۱۰بجے شروع کی گئی۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا گیا۔نقابت کے فرائض جناب شہباز احمد قادری نے سر انجام دئیے۔اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حمد اور بارگاہِ حضورپاکﷺ میں نعتوں کے گلدستے جناب فیصل گوہر،ابرار گوہر اور شکیل احمد قادری نے نچھاور فرمائے۔اس کے بعد جھنگ کی دھرتی کے مشہور قوال محمد واصف اور ہمنوا نے اپنے انداز میں اللہ تعالی ،حضورپاکﷺ،منقبتِ غوثیہ،منقبتِ مولا علی ،منقبت حضرت امام حُسینؑ اور قصیدہ مرشدی منفرد اور نئے انداز میں پیش فرمائی۔محفلِ پاک میں ذاکرین اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس خوشی کے موقع پر آستانہ کو برقی قمقموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیااور مرشدِ پاک کو تاجِ ولایت ملنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔محفل کے اختتام پر حاضرین محفل میں لنگرِ مرشدی تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان