الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جشن ولائیت۲۰۱۱ ؁ فیصل آباد

August 14, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آبادکے زیر اہتمام مو رخہ۱۱اگست۲۰۱۱ ؁ء بروزجمعرات بعد از نمازِ عشاء مشتاق بینکویٹ ہال عبداللہ پور میں مرشدِ برحق حضرت سیّدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کے سالانہ جشنِ شاہی کے سلسلہ میں عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا ۔جس میں چےئرمین سپریم کونسل حاجی محمد اویس قادری، ممبر سپریم کونسل حاجی محمد اصغر قادری اور نائب مرکزی عالمی امیرجنابِ محترم علامہ مولانا سعید احمد قادری کے علاوہ مرکزی مشیرچودھری اظہر نوازقادری ،آرگنائزر پنجاب عبدالرزاق گوہر، فیصل آباد کے امیر حاجی محمد سلیم قادری،سمندری کے امیر صلابت گجر،جوہر آباد کے امیر محمد توفیق قریشی، جھنگ کے امیر چوہدری حق نواز ،سرگودھا کے امیر لیاقت علی قادری ،قصو رکے امیر اللہ رکھا ،ٹوبہ کے امیر ذوالفقار علی زلفی ،آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن کے فیصل آباد کے کارکنان ودیگر معززین اور اراکین و ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
محفل پاک میں مرشدکریم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی کی با رگاہ میں قصائد کی سعادت فیصل آباد کے مشہور و معروف قصیدہ خواں عبدالمنان قادری اور عالمی شہرت یافتہ قوال مہر علی ،شیر علی کے گھرانہ سے تعلق رکھنے والے مہر علی خاں کے فرزند عابد مہر علی نے حاصل کی اور اپنے مخصو ص اندازمیں کلام پیش کیا۔کیک کاٹنے کی رسم قرعہ اندازی کے ذریعے ادا کی گئی جس میں شیخ عظمت علی قادری کے نام کا قرعہ نکلااور انہوں نے جشن شاھی کے سلسلہ میں منعقدہ محفل کا کیک کا ٹا اور فیصل آباد مرکزکی طرف سے ان کو گفٹ بھی دیا گیا ۔اس کے بعد حاضرین کے لییپانچعدد کوٹری شریف کے ریٹرن ٹکٹ گوھر شاھی زون اور امام بری زون کی طرف سے دیئے گئے ۔
آخر میں درود سلام کی صدائیں بلند ہوئیں اور دعا کے بعدلنگر کا وسیع انتٖظام کیا گیا تھا
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان