الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جشن ولادت ملتان

November 22, 2010

ملتان میں انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان کے زیر اہتمام جشن ولادت مرشد کریم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔محفل میں نقابت کے فرائض عبدالرزاق گوھر صاحب نے ادا کئے جبکہ خصوصی خطاب چوہدری اظہر نواز نے کیا۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اسکے بعد حمد و نعت کے نذرانے پیش کیے گئے بعد ازاں مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی کا پاکپتن میں خطاب کی ویڈیو دکھائی گئی۔اسکے بعد محفل سماع کا آغاز کیا گیا جس میں شہباز قوال اور ہمنواؤں نے سرکار کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔کیک کاٹنے کی سعادت جناب ماموں محمد لطیف صاحب کو حاصل ہوئی ۔ محفل میں امیر خانیوال محمد حنیف مشیرنشرو اشاعت صوبہ پنجاب اور اجمل قادری امیر رحیم یار خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
محفل کے اختتام پر حاضرین کی پرتکلف لنگر سے تواضع کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت ملتان

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان