الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جلوس عید میلادُ النبی ﷺفیصل آباد

February 16, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، فیصل آباد کے زیر اہتمام مورخہ 16فروری 2011 ؁ء برو ز بُدھ بمطابق 12ربیع الاول شریف جشن عید میلادُ النبی ﷺ کے سلسلہ میں جلوس نکالاگیا جس میں اراکین و ذاکرین انجمن سرفروشان اسلام کے علاوہ عوام الناس کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شامل موٹر سائیکل ،کاروں اور بسوں پر سوار کارکنان نے انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ شرکت کی اور فضا میں درود سلام اور نعتوں کے ترانے گونج اُٹھے ۔سرفروشوں کا جمِ غفیر دیکھ کر عوام الناس ،مختلف مذہبی تنظیموں اور سماجی کارکنان نے عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کے کارکنان کے جو ش و جذبے کو سراہا اس سلسلہ میں انتطامیہ کی ٹیم نے خصوصی طورپر اپنے فرائض کو سرانجام دیا اور جلو س کے اختتام تک ساتھ ساتھ رہے جس پر امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے ان کا خصوصی طور پر شکریہ اد اکیا۔
جلوس سمندری روڈ شیل پٹرول پمپ سے شروع ہوا اور ناولٹی پُل ،جھنگ بازار ،چناب چوک ،دھوبی گھاٹ ،چنیوٹ بازار،جیل روڈ ،اسٹیشن ،عبداللہ پور ،جڑانوالہ روڈ،ڈی گراؤنڈ،ستیانہ روڈ،سلیمی چوک ،جھال خانوآنہ سے ہوتا ہوا آستانہ انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبا دپر اختتام پذیر ہوا۔آستانہ پر پہنچ کر تمام شرکا ئے جلوس نے سرکار دوعالم ﷺکی بارگاہ میں درود سلام کا نذرانہ پیش کیا اور نئے لوگوں کو اجاز تِ ذکر قلب عطا کی گئی اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان