الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جنرل اجلاس فیصل آباد

January 17, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام ( رجسٹرڈ )پاکستان ،فیصل آبادکے زیراہتمام مورخہ 16جنوری 2011 ؁ء برو ز اتوار آستانہ پر تمام اراکین و ذاکرین کا جنرل اجلاس آرگنائزر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی صدار ت میں درج ذیل ایجنڈے کے مطابق منعقد ہوا۔
*ربیع الاول شریف کی تیاریاں
*صدائے سرفروش کی سالانہ ممبر شپ
جب کہ نگران صوبہ پنجاب جناب حاجی محمد اویس قادری ،نگران فیصل آباد زو ن جناب حاجی محمد اصغر قادری نے اعزاز ی طور پر شرکت کی ۔
اجلاس درود شریف کی محفل کے بعد منعقد ہوا جس میں اراکین و ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز ممبر مشاورتی کمیٹی عبدالعزیز قادری نے کیا اور مُرشد کریم کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت ڈاکٹر محمد ناصر قادری نے حاصل کی اس کے بعد تمام ذاکرین کواجلاس کا ایجنڈے بتایا گیا ۔
تمام اراکین و ذاکرین نے ا س بات کا بھی عز م کیا کہ انشاء اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی سرکا رِ دوعالم ﷺ کا یومِ ولاد ت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔بعد ازاں پندرہ روزہ اخبار صدائے سرفروش کی بابت گفتگو کرتے ہوئے عبدالعزیز قادری نے کہا کہ الحمد للہ اخبار صدائے سرفروش انجمن سرفروشان اسلام کا جریدہ ہے جس میں قرآن و حدیث اور اولیاء کرام کے فرمودات کے علاوہ علاقائی محافل اور کارکردگی کا ذکر نمایاں طور پر ہوتاہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ سرکولیشن سے ہم نہ صرف اس ادارے کو منظم کرسکتے ہیں بلکہ اپنا موقف بھی بہتر طور پر عوام الناس تک پہنچاسکتے ہیں ۔اراکین و ذاکرین نے اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا اور ممبر شپ جلد ازجلد جمع کروانے کا وعدہ بھی کیا۔آخر میں جناب حاجی محمد اویس قادری نے دعا کی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان