الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جنرل اجلاس فیصل آباد

January 11, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، فیصل آبادکے تمام اراکین و ذاکرین کا اہم جنرل اجلاس مورخہ 29دسمبر 2010 ؁ء بروز بدھ درود شریف کی محفل کے بعد عالمی مرکزی امیر جناب وصی محمد قریشی کی صدارت میں منعقد ہواجس میں اراکین و ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرکزی امیر کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
محترم جناب وصی محمد قریشی نے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مرشدکریم کے اس مشن کو غیور اور وفادار ساتھیوں کی ضرورت ہے اور ہر وہ کارکن جو دل کی گہرائیوں سے پیارے مرشد سے محبت کرتاہے اس پر یہ لازم ہے کہ اس عظیم مشن کی خدمت کو اپنا شعار بنا لے تاکہ اس کی محنت اور مشن میں کام سے سرکار اس سے راضی ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آج کا یہ اجلاس تنظیم نو کے سلسلہ میں منعقدکیاجارہاہے ہم چاہتے ہیں کہ نئے ساتھی آگے آئیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس عظیم مشن کی خدمت کریں انہوں نے علاقائی آرگنائزر صاحبان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مشاورتی کمیٹی میں ہر اس ذاکرکو موقع دیا جائے جو خود سے اپنانام خادم کے طورپر دیناچاہتاہے۔آخر میں شرکاء اجلاس نے مرکزی امیر جناب وصی محمد قریشی صاحب کو اپنی آراء اور تجاویز دیں جن کو قابل عمل بناکر مشن کی ترویج و اشاعت میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان