الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جنرل اجلاس لاہور

June 6, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ )پاکستان، لاہورکے زیر اہتمام مورخہ۵ جون ۲۰۱۱ ؁ء کو لاہور مرکز پر ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت صاحبزادہ جناب حماد گوہر اور عالمی مرکزی امیر جناب وصی محمد قریشی نے کی ۔اجلاس کا خطبہ استقبالیہ آرگنائزر لاہور جناب فاروق کھوکھر صاحب نے دیا،آپ نے کہا کے آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ قبلہ عالم حضرت سید نا ریاض احمد گوہر شاہی کی دو نشانیاں ہمارے درمیان موجود ہیں اس لیے ان لمحوں کو غنیمت جانتے ہوئے آپ لوگ انکی علمی،روحانی اور تنظیمی گفتگو سے استفادہ حاصل کریں۔
جناب وصی محمد قریشی نے اپنے بیان میں فرمایا کہ سرکار حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی نے ذاکرین کے لیے تین تحفے چھوڑے ہیں ۔ سرکار نے ارشاد فرمایا اگر کوئی ان تین تحفوں کو اپنا لے اور ان پردل سے عمل پیرا ہو جاے تو ہم اسے اپنی محبت عطا کر دیتے ہیں۔وہ تحفے ہیں (۱)۔ درود شریف کی محفل۔(۲)۔خود بھی ذکر کرو اور دوسروں کو بھی ذکر کی دعوت دو۔(۳)۔ہر جمعرات کی شب لطائف کی محفل میں شرکت کیا کریں ۔
جناب حماد گوہر صاحب نے اپنے بیان میں فرمایاکہ سرکار حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی نے ذاکرین کے سینوں کو نور سے بھر دیا ہے اگرذاکرین مشن کا کام کرتے رہیں اور سرکار کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے ذکر کا پیغام دیتے رہیں تو ذاکرین سرکار کی نظر کرم کے حق دار ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر جناب حاجی سعید احمد قادری نے دعائے خیر کی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت لاہور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان