الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ دو روزہ روحانی دورہ پنجاب

April 15, 2014

عالمی روحانی تحر یک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام حضرت سیّدنا فضل حسین شاہ المعروف قبلہ ابا جی حضورؒ کے سالانہ عرسِ پاک میں شرکت کیلئے فیصل آبادسے ایک بس اور دوکاروں پر مشتمل تقریبا100افراد کے لگ بھگ قافلہ روانہ ہوا۔حضرت پیر سیّد صفدر حسین شاہ بخاری المعروف پیر کاکی کے دربارِعالیہ پر سمندری،ٹوبہ ،جھنگ اور فیصل آباد کے سرفروش ذاکرین نے محفلِ ذکرِ لطائف میں شرکت فرمائی۔محفل پاک میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد نثار بٹ(چنیوٹ)نے حاصل کی اور عبدالعزیز قادری(فیصل آباد)نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔منقبتِ غوثیہؒ کے بعد عبدالمنان قادری(فیصل آباد)نے مُرشدِ پاک کی بارگاہِ اقدس میں اپنے مخصوص انداز میں ہدیہء قصیدہ پیش فرمایا۔ممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے محفلِ ذکرِ لطائف کو ترتیب دیااور امیرِ پنجاب جناب عبدالرزاق گوھر نے دعائے خیر فرمائی۔
دربارِعالیہ حضرت امام بری سرکارؒ (نور پورشاہاں)پر نمازِفجر کی باجماعت ادائیگی کےبعد محفلِ نعت و ذکراللہ منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض عبدالرزاق گوھر(امیرپنجاب)،محمد شفیق قادری(سینئر سرفروش رہنما)اور محمد اشتیاق قادری(بورے والا)نے سرانجام دئیے۔اس محفل پاک میں محمد ذیشان قادری نے حمدباری تعالیٰ پیش فرمائی۔اسکے بعد حضور ختم المرسلینﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں محمد عمران چیمہ(لاہور)،محمد کاشف(چنیوٹ)،عبدالعزیز قادری،عبدالمنان قادری(فیصل آباد)نے گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کئے۔عالمی مرکزی امیر حضرت علامہ مولاناحاجی سعید احمد قادری نے حضرت امام بری سرکار سے نسبت کے حوالہ سے فرمایاکہ مرشدِ برحق قبلہ ء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کو حضرت امام بری سرکار ؒ نے 32سال کی عمر میں فرمایا کہ اب آپ کا وقت آگیا ہے۔آپ 3دن کے اندر اندردنیا کو خیر باد کہہ دیں اور روحانی سفر کا آغاز فرمائیں ۔
حضرت سیّدنا فضل حسین شاہ ؒ کے دربارِ اقدس(بردیانہ ڈھوک گوھر شاہ)راولپنڈی پر صبح11:30بجے خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیااور قبلہ ابا جی حضورؒ کے حضور نذرانہ عقیدت و محبت پیش کیا گیا۔اس محفلِ پاک میں حضرت علامہ مولانا حاجی محمد سعید احمد قادری(مرکزی امیر)،ممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی(فیصل آباد)،ممبر مجلسِ شوریٰ محمد رضوان گوھر(لاہور)،عبدالرزاق گوھر(امیرِ پنجاب)،چیف آرگنائزر آل فیتھ  جناب شبیر احمد قادری،سلیم طاہر آرگنائرز آل فیتھ فیصل آباد ،حاجی محمد سلیم قادری(امیرِ فیصل آباد)،محمد وارث قادری(امیر راولپنڈی)،چودھری محمد صلابت گجر(امیرِ سمندری)،چودھری حق نواز (امیرجھنگ)نے خصوصی شرکت فرمائی۔واپسی پر کلر کہار میں واقع دربارِاقدس حضرت آہو باہوؒ (موراں والی سرکارؒ )پر محفل پاک منعقد کی گئی محفل پاک کے بعد فیصل آباد کے سرفروش ذاکرین پر مشتمل یہ قافلہ فیصل آباد کو روانہ ہو گیا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان