الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ سالانہ جشن شاھی فیصل آباد

August 26, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبادکے زیر اہتمام سالانہ جشن شاھی بسلسلہ پندرھویں شریف انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ ویسٹ کینال روڈ نزد کشمیر پل عثمانیہ ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعاد ت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض آرگنائزر پنجاب عبدالرزاق گوھر نے سر انجام دیئے اور پندرھویں شریف منانے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ملک کے مشہور و معروف قوال نصرت فتح علی خاں کے شاگرد غلام عباس قوال اور ہمنوا نے خاص طو ر پر شرکت کی اور حمدیہ اور نعتیہ کلام کے بعد مرشدکریم کی شان میں قصیدہ خوانی کا شرف حاصل کیا۔
بعد ازاں محفل پا ک میں محمد شہباز قوال اور ہمنوا کو سٹیج پر آکر مرشدپاک کی قصیدہ خوانی کی دعوت دی گئی انہوں نے والہانہ اندا ز میں مرشد برحق کے قصائد پیش کیے اور حاضرین اور ذاکرین کو مرشد کریم کے قصائد سنا کر جھومنے پر مجبور کردیا محفل میں ہر طرف نور کی ایک برسات تھی ۔بعد ازاں کیک کاٹنے کی رسم کچھ اس طرح سے ادا کی گئی کہ قرعہ اندازی کے ذریعے جس خوش نصیب کا نام نکلتا وہی کیک کاٹنے کی رسم ادا کرتا اس سلسلے میں مشیر رابطہ کمیٹی محمد صدیق صداقت کے نام کا قرعہ نکلا انہوں نے اپنی خوشی کااظہارخوشی کے آنسوؤں سے کیا اوراس موقعہ پر نائب مرکزی امیر جناب حاجی مولانا سعید احمد قادری نے ان کو پیر و مرشد کی تصویر کایادگاری پورٹریٹ پیش کیا ۔
محفل پا ک میں جن معزز شخصیات نے خاص طور پر شرکت کی ان میں وائس چئیرمین سپریم کونسل جناب حاجی محمد اویس قادری ،ممبر سپریم کونسل جناب حاجی محمد اصغر قادری ،آرگنائزر (AFSO)جناب شبیر احمد ،نائب مرکزی امیر جناب حاجی مولانا سعید احمد قادری،مرکزی مشیر برائے تبلیغی امور جناب چوہدری اظہر نواز،مرکزی مشیر برائے نشرواشاعت جناب عصمت اللہ قادری ،آرگنائزر پنجاب جناب عبدالرزاق گوھر،انچارج مالیات پنجاب جناب ماسٹر عنصر علی قادری ،پیر سید خضر علی شاہ نقوی آستانہ عالیہ306گ ب ضلع ٹوبہ شریف ، جناب فرخ گوھر جناب محمد حق نواز ،جناب محمد توفیق قریشی ،جناب محمد صلابت خان اور دیگر شامل ہیں ۔اس موقعہ پر ماہنامہ آل فیتھ کے نمائندگان نے محفل کی بہترین کوریج کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
محفل پاک میں لنگر کاخصوصی انتظام کیا گیا تھا بعد ازمحفل حاضرین کو سحری بھی کروائی گئی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشروا شاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان