الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ سالانہ جشن شاہی2014

July 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک 2014 ؁ء میں پندرھویں شریف پیر و مرشد حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کا جشنِ ولایت پورے پاکستان بلکہ پوری دنیامیں جہاں کہیں بھی انجمن ھذٰا کے آستانے ، مراکز ذکر یا پھر سرفروش ذاکرین موجو د ہیں وہاں پر انتہائی عقیدت او ر محبت کے ساتھ منایا گیا ۔
پاکستان میں ہرچھوٹے بڑے شہر میں جشنِ شاھی کی تقریبات منعقد کی گئیں اس سلسلہ میں 05جولائی 2014 ؁ء کو لاہور میں ، 06 جولائی 2014 ؁ء راولپنڈی میں ، 10 جولائی 2014 ؁ء سمندری اور فیصل آباد میں ، 11 جولائی 2014 ؁ء ملتان میں سالانہ جشن شاھی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی جبکہ15رمضان المبارک 16جولائی 2014 ؁ء کو مرکزی سطح پر المرکز روحانی کوٹری شریف میں پیر و مرشد کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سالانہ جشنِ شاھی انتہائی عقیدت ، احترام اور جو ش و خروش سے منایا گیا جس میں پوری دنیا سے سرفروش ذاکرین اور مرشد پاک سے محبت کرنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مختلف پروگرامز میں انجمن سرفروشان اسلام کے ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ شاھی سرفروشوں کے لیے تجدید عہدِ وفا کا د ن ہے اور سب سرفروش اکٹھے ہو کر اللہ رب العزت کی پاک بارگاہ میں دست بہ د عا ہوتے ہیں کہ اے اللہ ہماری نسبت کو قائم دائم رکھنا اور ہماری زندگیوں کو مرشد کریم کے مشن اور آپ کی محبت کے لیے وقف رکھنا اور ہمیں یہ توفیق عطافرمانا کہ ہم اپنے مرشدِ حق کے ساتھ وفا کرسکیں اور ہمیں دونوں جہانوں میں گوھر شاھی کی غلامی سے سرفراز رکھنا ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان