الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ عرس مبارک قبلہ ابا جی حضورؒ

February 27, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ عرس مبارک بمقام بردیانہ ڈھوک گوہر شاہ میں منعقد ہوا۔جس میں مہمانِ خصوصی صاحبزادہ طلعت محمود گوھر شاہی اور عالمی مرکزی امیر وصی محمد قریشی نے خصوصی شرکت کی۔دیگر مہمانانِ گرامی میں آرگنائزر صوبہ پنجاب حاجی اویس قرنی ،آرگنائزر راولپنڈی زون حضرت علامہ مولانہ حاجی سعید احمد قادری ، آرگنائزر لاہور زون شبیر احمدا ورچودھری عصمت اللہ، انچارج فیصل آباد زون حاجی اصغر قادری، نائب انچارج فیصل آباد زون محمد سلیم طاہر ، آرگنائزر ملتان زون چودھری اظہر نوازصاحب نے شرکت کی۔عرس مبارک میں دیگر ذمہ داران، اراکین و ذاکرین نے بھی بھرپور شرکت کی۔
محفل پاک کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا۔ حمدباری تعالی کی سعادت محمد فیصل قادری نے حاصل کی۔نعتِ رسولِ مقبول ﷺکی سعادت عبدالمنان قادری ،اخلاق احمد قادری، جبار قادری، عابد قادری، شہباز قادری، مطیع اللہ اور شریف قادری نے حاصل کی۔قصید �ۂمرشدِ پاک اخلاق احمد قادری اور عبدالمنان قادری نے پیش کیا۔نقابت کے فرائض عبدالرزاق گوہر،بختیار منیر،اسد قادری ودیگر نے انجام دئے۔
صاحبزادہ طلعت محمود گوھر شاھی نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے مرشدِ پاک کی تعلیمات سے روگردانی کی تو ہم مرشد کے فیض سے محروم ہوئے اور صحیح معنوں میں اس عظیم مشن کی خدمت نہ کر سکے۔ عالمی امیر وصی محمد قریشی نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا کہ جن لوگوں نے نور سے ہدایت حاصل کی ،وہ کبھی گمراہ نہیں ہو سکتے اور مرشد نے ہم سب کو اس عظیم سلسلے سے وابستہ کر دیاہے اور جو لوگ گمراہ ہوئے وہ یقیناًاس فیض بے کراں سے محروم رہے۔حضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری نے خطب�ۂ استقبالیہ میں تمام مہمانانِ گرامی اور تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا ۔
محفل پاک میں مناجات کی سعادت آرگنائزر لاہور زون شبیر احمدنے حاصل کی۔حضرت علامہ مولانا سعید احمدقادری نے خصوصی دعافرمائی محفل پاک کے آخر میں لنگرعا م تقسیم کیاگیا۔محفل پاک میں ذاکرین نے بھر پورشرکت فرما کرحضرت بابا گوھر علی شاہؒ اور قِبلہ ابا جی حضور سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان