الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ عظیم الشان جشن ولادت فیصل آباد ڈویژن

November 21, 2010

انجمن سرفروشانِ اسلام جھنگ کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن و لادت مُرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔محفلِ پاک کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔نقابت کے فرائض آرگنائزر پنجاب جناب عبدالرازاق گوہر نے سر انجام دئیے۔محفلِ پاک میں مہمانِ خصوصی صاحبزادہ جناب طلعت گو ہر اور مرکزی اور صوبائی عہدیداران نے شرکت فرمائی۔اس کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورجھنگ کے مشہور نعت خواں جناب شہباز احمد نے بارگاہِ حضُور پاک ﷺ میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔اس کے بعد مشہور قوال شہباز احمد اور ہمنوا نے مُرشدِ پاک کی شان میں قصائد پیش فرمائے۔آخر میں نائب مرکزی امیر جناب علامہ سعید احمد قادری نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 25نومبر کا دن ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس روز ہمارے مُرشدِ پاک کی دُنیا میں آمد ہوئی تھی۔ہمارے مُرشدِ پاک نے لوگوں کے مردہ دِلوں کو اللہ اللہ میں لگایا۔پھر آپ نے فضائلِ ذکر بیان فرمائے اور لوگوں کو دعوتِ ذکرِ قلب دی۔آخر میں کیک کاٹنے کی رسم صاحبزادہ جناب طلعت گو ہر نے فرمائی اور دُعا جناب علامہ سعید احمد قادری نے فرمائی۔اس کے بعد حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان