الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ ماہانہ محافل راولپنڈی

May 31, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، کے زیر اہتمام بسالی میں ماہانہ گیارہویں منعقد ہوئی۔عالمی نائب امیر حضرت مولاناسعیداحمدقادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔انھوں نے کہا، کہ حضور غوث اعظمؓ کی گیارہویں میں دو طرح کی غذا ملتی ہے، ظاہری جس سے جسم کو خوراک ملتی ہے، اور روحانی غذا ،جس سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔مزید کہا کہ، اولیاء اللہ نے دین کی سربلندی کے لیے قابل قدر کام کیا ہے، اور ذکر اللہ اور حضور غوث اعظمؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم قرب الٰہی اور فلاح انسانیت کا فریضہ سر انجام دے سکتے ہیں۔ملک میں جاری دہشت گردی ملک کی سلامتی کے لیے بہت بڑی سازش ہے۔

روات سے سلیم احمد سلیمی، راولپنڈی سے جبار قادری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔علاقہ کے سیاسی اور سماجی لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔بعد میں بسالی کے سلیم قادری کی نانی کے ایصال ثواب کے لیے بھی دعا کی گئی۔
***
حاجی رشید صاحب کے گھر پینگلاڑ (چکرے روڈ) میں ماہانہ گیارہویں منعقد ہوئی۔جبار قادری نے نعت ﷺ پیش کی،صابر قادری اور جبار قادری نے حضور غوث اعظمؓ کی بارگاہ میں محبت کے پھول نچھاور کئے۔ عالمی نائب امیر حضرت مو لاناسعیداحمدقادری، امیر راولپنڈی محمد وارث قادری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت راولپنڈی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان