الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ ماہانہ محافل لاہور

July 1, 2011

ماہانہ جشن شاہی
بسلسلہ ماہانہ محفل جشن ولادت مرشد پاک مورخہ ۲۵ جون ۲۰۱۱ ؁ بمقام لاہور آستانہ میں منعقد کی گئی۔حمد باری تعالیٰ کی سعادت جناب ذوالفقار احمد قادری آف فیروزوالہ نے حاصل کی۔نعت رسول مقبولؐ کا نذرانہ جناب عبدالحمید قادری صاحب، جناب بلال قادری صاحب ،جناب عثمان قادری صاحب نے پیش کیا۔نقابت وبیان کے فرائض جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب آف قلعہ گجر سنگھ نے انجام دیتے ہوئے تعلیمات مرشد کریم کے حوالے سے ذکر قلب کی اہمیت اور فضائل بیان کئے۔حلقہ ذکر واجازت ذکر قلب،حاجی سعید احمد قادری صاحب نے عطاء کیا اور محفل کے اختتام پرجناب امیرلاہور فاروق کھوکھر صاحب نے دعائے خیر کروائی۔
****
محفل شب معراج
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،لاہور کے زیر اہتمام ۲۹ جون بروز بدھ جشن معراج النبیؐ کے سلسلے میں شب بیداری کا پروگرام منعقد کیا گیاجس میں حمد باری تعالیٰ کی سعادت جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب نے حاصل کی ۔نعت رسول مقبول ک سعادت جناب عبدالحمید قادری صاحب نے حاصل کی۔منقبت غوثیہ احسان قادری اور قصیدہ مرشدی کی سعادت جناب فیصل قادری نے حاصل کی۔محفل لطائف کو حاجی سعید احمد قادری صاحب نے ترتیب دیااس نوری اوروجدانی محفل کے اختتام پرآقائے نامدارؐ کی بارگاہ میں درود سلام پیش کیا گیا اور تمام ذاکرین وذاکرات اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت لاہور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان