الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ ماہانہ محافل لاہور

June 24, 2011

انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، لاہور (گوہر شاہی زون)سمن آباد کے زیر اہتمام مورخہ۸ جون ۲۰۱۱ ؁ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد حضرت علی شیر خد اکی ذات کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ محفل میں نقابت کے فرائض جناب آصف علی حق نے ادا کئے۔ثناء خوانوں میں جناب عبدالحمید قادری صاحب،جناب نجیب صاحب نے بارگاہ رسالت مابؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔محفل میں خطاب کے لیے خصوصی طور پر جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب کو مدعو کیا گیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت علیؑ کی روحانی تعلیمات کواجاگر کرتے ہوئے لوگوں کو ذکوریت کا پیغام دیا ،شرکاء محفل کو محفل کے اہتمام پر جناب حاجی سعید احمد قادری صاحب نے ذکر قلب کی لازوال دولت عطا فرمائی۔
****
مورخہ ۱۱ جون ۲۰۱۱ ؁ء کو اے ایس آئی(پنجاب پولیس)چوہدری طفیل صاحب نے ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا محفل الفتح شادی ہال میں ہوئی جس میں انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے سنےئر ساتھی جناب حاجی سعید احمد قادری صاحب کو خصوصی طور ہر مدعو کیا گیا۔محفل میں نقابت کے فرائض جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب نے دئیے۔ثناء خوانوں میں جناب آصف چشتی صاحب،جناب رمضان شکوری صاحب،جناب حافظ ناصر صاحب نے بارگاہ رسالت مابؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔محفل کے احتتام پر شرکاء محفل کو جناب حاجی سعید احمد قادری صاحب نے ذکر قلب کی لازوال دولت عطا کی ۔
***
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، لاہور (داتا زون) بند روڈ کے زیر اہتمام مورخہ ۱۲ جون ۲۰۱۱ ؁ء کو امجد بھٹی صاحب کی والدہ کے رسم چہلم کے موقع پر ایک محفل ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں آرگنائیزر لاہور جناب فاروق کھوکھر صاحب،جناب حاجی سعید احمد قادری صاحب نے خصوصی شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت جناب قاری محمد ارشد صاحب نے کی۔جس کے بعد ثناء خوان جناب عبدالحمید قادری صاحب،جناب غلام رسول خان صاحب،حافظ سہیل صاحب، جناب امجد بھٹی صاحب اور عمران چیمہ نے بارگاہ رسالت مابؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔نقابت اور بیان جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب نے کیا۔شرکاء محفل کو ذکر قلب کی لازوال دولت عطا کی گئی۔محفل کے احتتام پر حلقہ ذکر جناب فاروق کھوکھر صاحب نے تر تیب دیا۔
***
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفرو شان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان،لاہور کے زیر اہتمام لاہور مرکز پر ماہا نہ پند رہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔محفل کا آغاز حمد باری تعالی سے کیا گیا ،جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب نے حمد باری تعالی کا نذرانہ پیش کیا۔نعت رسول مقبولؐ کا نذرانہ جناب عبدالحمید قادری صاحب نے پیش کیا ۔قصیدہ مرشد پاک جناب اخلاق احمد قادری صاحب نے پیش کیا۔جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب نے سرکار کی تعلیمات کے حوالہ سے بیان فرمایا۔نئے آنے والے دوستوں کو ذکر قلب کی اجازت دی گئی۔محفل کا اختتام ذکرو دعاء پر ہوا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت لاہور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان