الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ ماہانہ محافل ملتان

April 30, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان،ملتان کے زیرِ اہتمام ماہانہ محفل گیارھویں کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب چوہدری اظہر نواز صاحب آرگنا ئزر ملتان ڈویژن نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں حمدو نعت کے نذرانے جناب محمد فیصل قادری، محبوب الٰہی قادری، نذیر احمد قادری اور محمد ارسلان قادری نے پیش کئے۔ نقابت کے فرائض جناب محمد یونس قادری نے سر انجام دئیے۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہدری اظہر نواز صاحب نے کہا نور ایک روشنی ہے جو ذِکرِ الٰہی سے پیدا ہوتی ہے اور ہدایت کا راستہ دکھاتی ہے جس سے اختلافات ختم ہو جاتے ہیں اِس موقعہ کیلئے ہی قرآنِ پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ کیا اہل ایمان کے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کے ذِکر کیلئے جھک جائیں۔ حلقہ ذِکر جناب محمد ایوب قادری صاحب نے تر تیب دیا اور نئے احباب نے اجازتِ ذِکر قلب حاصل کی۔

تنظیمی کار کردگی رپورٹ و جائزہ برائے ملتان ڈویژن
میٹنگ کا آغاز نعتِ رسول مقبولؐ و قصیدہ مرشد پاک سے کیا گیاجس کی صدارت جناب چوہدری اظہر نواز صاحب آرگنا ئزر ملتان ڈویژن نے کی۔ اجلاس میں ملتان ڈویژن کے علاقائی آرگنائزرز جناب محمد یونس قادری ملتان، جناب غلام مصطفےٰ قادری بوریوالا، جناب منیر قادری رنگپور، جناب رفیق قادری ساہیوال اور جناب اسلم قادری مشیر خانیو ال نے شرکت کی اور اپنی کار کردگی رپورٹ کے ساتھ مختلف تجاویز مشن کی ترویج و ترقی کی بابت پیش کیں۔اِس موقعہ پر جناب چوہدری اظہر نواز صاحب نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حالاتِ حاضرہ و دُنیا کے معاملات دیکھتے ہیں تو واضح طور پر ایک تبدیلی نظر آتی ہے اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے آپ کو بدلنے کے لئے تیار ہیں ؟ ۔ اندر کا انسان سو جائے تو بے حسی واقع ہو جاتی ہے اور اند ر کو جگانے کا ذریعہ ذِکرِ اللہ ہے۔ دجالی ٹولے پوری دُنیا سے ٹکرا رہے ہیں ایمان والوں کیلئے ایسے وقت میں حق کا ساتھ دینے کیلئے تین حالتیں ہیں کہ وہ احتجاج کرے ہاتھ سے ، زبان سے یا پھر دِل میں بُرا خیال کرے اِس مو قعہ کیلئے مرشد پاک نے فرمایاکہ وقت والا وقت لگائے، مال والا مال لگائے اور جان والا جان لگائے۔
اجلاس میں تنظیمی کارکردگی موثر انداز سے بڑھانے کیلئے درج ذیل فیصلے کئے گئے۔
۱۔ ڈویژنل میٹنگ ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کو کسی ایک شہر میں منعقد کی جائے گی۔
۲۔ تربیتی نشست کا انعقاد ہر شہر میں کیا جائے گا اور سہ ماہی بنیاد پر ملتان میں مقابلہ برائے نعت و کمپئرنگ تر تیب دیا جائے ۔
۳۔ ماہانہ کار کردگی پرفارمہ پابندی سے پرُ کر کے میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔
۴۔ اگلی میٹنگ تک اخبار صدائے سرفروش کے بقایا جات ادا کئے جاینگے۔
۵۔ ما ہانہ اجلاس میں تمام علاقائی آرگنائزرز کی حاضری لازمی ہو گی۔
۶۔ اگلی میٹنگ مو رخہ 7 مئی 2011 بروز ہفتہ بعد از محفلِ درود شریف بوریوالا میں منعقد ہو گی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ملتان

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان