الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ ماہانہ محافل ٹوبہ ٹیک سنگھ

November 2, 2010

انجمن سرفروشان اسلام کے زیراہتمام جناب غلام مرتضی قادری اور مظہر اقبال کی رہائش گاہ اور مرکزی دفتر انجمن ہذا پر محافل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ محفل کی صدارت چوہد ری نصیب اﷲعامر نے کی محافل میں ساتھیو ں نے اور مختلف مکا تب فکر کے لوگو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل میں نعت خوانی کے فرائض جناب اختر قادری ، طاہر قادری ، شاہد نذیر ، ڈا کٹر جاوید ، جنید قادری اور جمیل گوہر نے اپنے والہانہ انداز میں ذاکرین کے دلو ں کو گرمایا ۔
محفل ختم چہلم
انجمن سر فروشان اسلام کے زیر اہتمام جناب محترم محمد انیس المعروف آئسکریم والے اور حاجی ارشد صاحب کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ محترمہ کے سالانہ ختمِ چہلم کے سلسلہ میں ایک روڈ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس کی صدارت امیر انجمن ہٰذا جناب ذوالفقار علی نے کی۔ محفل میں لوگو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محفل میں مہمان خصوصی محترم جناب چوہدری اظہر نواز صاحب آف جھنگ نے کی ۔ ان کے علاوہ فیصل آباد سے جناب مشیر انجمن ہٰذا عزیز قادری ، عبدالمنان قادری اور صفدر فاروق نے خصوصی شرکت کی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اظہر نواز صاحب نے کہا خاکی جسم کو موت ہے روح کونہیں سزا اور جزا کا تعلق روح سے ہے انہوں نے مزید انسانی فطرت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب بچہ ماں کے پیٹ کے اندر ہوتا ہے تو وہاں بھی کوئی چیز ہے جو اس کو ہلنے جلنے اور بڑھنے میں کردار ادا کرتی ہیں اور یہ و ہی روحیں ہیں جب کوئی بندہ ان روحوں کو اللہ کے ذکر سے بیدار کرلیتا ہے تو وہ اس کے دنیا سے چلے جانے کے بعد درباروں پر بیٹھ کر لوگوں کو فیض پہنچاتی ہیں اور دنیا اور آخرت میں وہی لوگ کامیاب ہوئے جنہوں نے اپنے جسم کے ساتھ ساتھ اپنی روحو ں کو بھی پاک کیا اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا اور یہ وہ لوگ ہیں جو فرقہ واریت نہیں پھیلاتے بلکہ امت محمد ی ؐمیں شامل ہوکر صرف اور صرف رب تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے ہیں اور لوگوں کو اللہ سے ملانے کا بیڑا اٹھاتے ہیں ۔
محفل میں ثنا ء خوانی حافظ نصیر صاحب ، ڈاکٹر جاوید ، طاہر قادری ، جمیل گوہر ، زاہد نذیر ، عبدالمنان ، عزیز قادری اور صفدر فاروق نے اپنے والہانہ انداز میں لوگو ں کو محفوظ کیا۔محفل کے آخر میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان