الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ ماہانہ محفل گیارھویں شریف ماہ اگست

August 10, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ پر محفل گیارھویں شریف کا انعقاد کیاگیا ۔محفل پاک کا آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے ہوا جس کی سعادت محمد جمیل قادری نے حاصل کی۔ محفل پاک میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر مشتاق احمد قادری نے حاصل کی اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پیارے مرشد کریم حضرت سیّد نا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی نے ہمیں ذکر اللہ اور ذکر رسول ﷺ کی محافل کا مسکن و محور بنا دیااور فقر کے ایک ایسے سلسلے سے وابستہ کر دیا جس کی بنیاد ہی ذکر قلب ہے ۔انہوں نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ برصغیرپاک و ہند میں جن پاک ہستیوں نے اس خطہ ء سرزمین پر اسلام کے پرچم کو پہاڑوں کی چوٹیوں تک بلند کیا انہوں نے دلوں کو اللہ کے ذکر سے منور کرنے کا درس دیا اور سینوں کو بُغض ، حسد ، تکبر اور کینہ سے پاک کرکے محبتِ رسول ﷺ کی شمع کو فروزاں کیااور آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام بھی اسی پیغام حق کو گلی گلی ، کوچہ کوچہ، شہر شہر ، بستی بستی میں عام کررہی ہے تاکہ لوگوں کے دلوں میں اللہ کی محبت پید ا ہو۔
بعد ازاں امیرپنجاب عبدالر زاق گوھر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)اس فیض کوعام کر رہی ہے جو کہ سینہ بہ سینہ حضور پاکﷺسے اولیاء اکرام تک پہنچا اور آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں مرشدِ برحق حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی صورت میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنا خاص کرم کرتے ہوئے ایک ایسی ہستی معظم سے ہمیں منسوب فرما دیا کہ جنہوں نے بھی وہی درسِ عظیم دیاجو کہ سینہ بہ سینہ ان اللہ والوں تک پہنچا۔قبلہ عالم نے ہر خاص و عام کو اس اسمِ ذات اللہ کے روحانی و آفاقی فیض سے بہرہ مند فرمایا جس پر ہم خالقِ کائنات اور خاتم النبین ﷺ کا جس قدر شکر بجا لائیں وہ انتہائی کم ہے کیونکہ انہوں نے صحیح معنوں میں اسمِ ذات اللہ کے فیضان سے فیضیاب فرمایالیکن افسوس ہے ان پر جو کہ اس عالمگیر امن و محبت کے فیض کو یا تو سمجھ نہیں پائے یا پھر اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کی نصیب میں یہ دولتِ عظمیٰ نہیں لکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ان اللہ والوں کے قریب ہو جاتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہو جاتا ہے یعنی جن کو اللہ تعالیٰ اپنا بنانا چاہتا ہے تو اسے کسی نہ کسی اللہ والے کے در سے منسوب فر ما دیتا ہے ۔
محفل پاک میں سلسلہ ء نعت شروع ہوا تو جناب محمد صابر قادری ، محمد نوید قادری اور حافظ احسان الحق نقشبندی نے بحضور سرورِ کونین ﷺہدیہ عقیدت پیش کیا حضور غوثِ اعظمؓ کی بارگاہِ اقدس میں منقبت کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی اور مرشد کریم کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت بشیر احمد قادری نے حاصل کی ۔ حلقہ ذکر ترتیب دیا گیا جس میں ماسٹر لیاقت علی قادری نے امیر حلقہ کے فرائض سر انجام دیئے اور درود و سلام اور دعاکے بعد لنگر تقسیم کیاگیا۔

DSCN4841 DSCN4848 DSCN4849 DSCN4852 DSCN4856 DSCN4879 DSCN4886 DSCN4888 DSCN4892 DSCN4897 DSCN4898 DSCN4900 DSCN4902 DSCN4912 DSCN4905 DSCN4910

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان