الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ محافل رائیونڈ

April 30, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، رائیونڈ کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز محفل درودِپاک کے بعد کیا گیا جس میں تلاوت قرآن پاک جناب محمد زاہد قادری نے کی ۔جبکہ ڈاکٹر محمد فیاض نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی۔بارگاہِ غوث الاعظمؓ میں ہدیہ منقبت پیش کیا محمد وارث قادری نے جبکہ مرشد کریم کی بارگاہ میں قصیدہ محمد سعید قادری نے پیش کیا۔دعا محمد آصف قادری نے کروائی۔ بعد ازاں حاضر ین میں لنگر تقسیم کیا گیااور ذاکرین کو آستانہ میں اپنی ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں حاضری کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی۔
***
ماہانہ جشن شاہی کے سلسلہ میں آستانہ پر محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد آصف قادری نے حاصل کی ۔نعت رسول مقبولﷺ محمد اویس قادری،منقبتِ غوث پاک محمد ندیم قادری نے پیش کی۔بارگاہِ مرشدی میں قصائد کا نذرانہ محمد سعید قادری،عابد علی گوہر،محمد زاہد قادری اور ساجد بٹ(فیصل آباد)نے پیش کیے۔دعا محمد وارث قادری نے کروائی۔
سب ذاکرین کو جشن شاہی کی مبارکباد پیش کی گئی اور ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں آستانہ پر اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت رائیونڈ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان