الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ محافل ربیع الاول شریف فیصل آباد

February 18, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان،فیصل آباد کے زیر اہتمام ماہِ ربیع الاول شریف میں مختلف علاقوں میں محافل کا انعقاد کیاگیا اس سلسلہ میں مورخہ6فروری بروز اتوار رانا محمد راشد قادری کے گھر کوہِ نور فلیٹ میں محفل ذکر و نعت منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد اطہر اقبال نے سرا نجام دیئے ۔محفل پاک کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے ہوا جس کی سعادت محمدرضوان قادری نے حاصل کی اور نعت خوانی کاسلسلہ شروع ہو ا تو محمد ذیشان قیصر ،محمد رفیق قادری اور میاں عبدالمنان قادری نے سرکا رِ دوعالمﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقید ت و محبت پیش کیا۔اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے محمداطہر اقبال نے کہاکہ عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں محافل کا انعقاد کرنا اور پیارے آقاﷺ کی بارگاہ میں نعت خوانی کی سعادت حاصل کرنا ہمیں اپنے مرشد حق کی بارگاہ سے عظیم تحفہ ملا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے پیا رے نبی ﷺ کی بارگاہ میں حاضری کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔

مورخہ 8فروری بروز منگل علی حق کی رہائش گاہ ،گلی نمبر2بالمقابل نوری مسجدفتح آباد میں محفل پاک منعقد کی گئی اس محفل پاک میں بھی نقابت کے فرائض محمد اطہر اقبال نے سرانجام دیئے ۔محفل پاک کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا جس کی سعاد ت محمد سلیم قادری نے حاصل کی۔ حضور پُر نو ر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ میں نعت کا نذرانہ عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے پیش کیا ۔پنجتن پاک کی بارگاہ ،حضور پیر انِ پیر اور مرشد کریم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کی سعادت عبدالمنان قادری نے حاصل کی ۔

مورخہ 9فروری بروز بُدھ ساجد علی کی رہائش گاہ، جناح کالونی گوبند پورہ گلی نمبر1میں محفل نعت و ذکراللہ منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری نے سرانجام دیئے ۔محفل پاک کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا جس کی سعادت محمد اطہر اقبال نے حاصل کی ۔حضور پُرنور شافع یوم النشور ﷺکی بارگاہ میں نعت کی سعادت محمد افسر علی رضوی اور عبدالمنان قادری نے حاصل کی۔ منقبت غوثیہ کی سعادت محمد رضوان قادری نے حاصل کی پیر و مرشد کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت عبدالمنان قادری نے حاصل کی اور حلقہ ذکر شیخ محمدنوید نے ترتیب دیا۔

مورخہ 11فروری بروز جمعتہ المبارک سلامت علی کی رہائش گاہ ناظم آباد میں محفل نعت و ذکراللہ منعقد کی گئی ا س محفل پاک میں نقابت کے فرائض فیض محمد فیضی نے ادا کئے۔ محفل پاک کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہو اجس کی سعادت زین بن ارشدنے حاصل کی اور اللہ رب العزت کے حضور حمدکی سعادت محمد اطہر اقبال نے حاصل کی بارگاہِ سرورکونین میں نعت کی سعادت عبدالمنا ن قادری اور زین بن ارشد،واحد علی اور عامر چشتی نے حاصل کی ۔بعد ازاں محفل پاک میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وحیدانور قادری نے کہاکہ اللہ رب العزت کا خاص کرم ہے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی امت میں پیداکیا اور ہمیں یہ سعادت بھی بخشی کہ ہم اپنے پیارے آقا و مولاﷺ کے حضور ثنا خوانی کا شرف حاصل کرسکیں ۔

مورخہ 11فروری بروز جمعتہ المبارک شیخ عامر لطیف کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل نعت و ذکراللہ منعقدکی گئی محفل پا ک میں نقابت کے فرائض فیض محمد فیضی نے سرانجام دیئے محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک اور حمدباری تعالیٰ سے کیا گیا جس کی سعادت عبدالمنان قادری نے حاصل کی ۔بارگاہِ سرور کونین ﷺ میں ہدیہ عقیدت محمد افسر علی ،عبدالعزیز قادری ،عبدالمنان قادری ،محمد اشفاق رضا قادری ،میاں طارق محمود طارق اور محمد رفیق چشتی نے حاصل کی ۔

مورخہ 12فروری بروز ہفتہ شیخ محمد ریاض کے گھر مدینہ ٹاؤن میں محفل نعت و ذکراللہ منعقدکی گئی محفل پاک میں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری نے سرانجام دیئے ۔محفل پاک کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد احمد نے حاصل کی۔ اللہ رب العز ت کی بارگاہ میں حمد کا نذرانہ محمد اطہر اقبال نے پیش کیااور سرکا رِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقید ت و محبت عبدالمنا ن قادری ، حافظ محمد احمد ،حافظ عبدالحنان ،حافظ محمد عرفان اور طارق محمود طارق نے پیش کیابعد ازاں محمد صدیق ڈان نے حاضرین محفل کو اجازتِ ذکر قلب عطاکی اور محمد شفیق قادری نے دعا فرمائی ۔

مورخہ 13فروری بروز اتوار بانو بازار ستیانہ روڈ فتح آباد میں محفل پاک بسلسلہ جشن عید میلادالنبی ﷺ منعقد کی گئی اس محفل پاک میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری نے سرانجام دیئے اور حمدباری تعالیٰ کی سعادت محمد اطہر اقبال نے حاصل کی ۔آقاعلیہ السلا م کے حضور نذرانہ نعت محمد بلال ،عادل حسین ،محمد اشفاق ،شرافت علی ،عباد علی عباد،محمد ارشد ٹھیکیدار ،افسر علی رضوی اور محمد رفیق چشتی نے پیش کیا۔
مورخہ 14فروری بروز پیر چک نمبر41میں محفل پاک منعقدکی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد اطہر اقبال نے سرا نجام دیئے۔ محفل کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا جس کی سعادت محمد افتخار بٹ نے حاصل کی اور سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت کی سعادت عبدالمنان قادری ،محمد صفدر فاروق سلطانی ،حافظ محمد بوٹا سلطانی نے حاصل کی ۔

مورخہ 15فروری بروز منگل صبح 4.00بجے آستانہ عالیہ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد پر جشنِ صبح بہاراں کے سلسلہ میں محفل پاک کا انعقاد کیاگیا جس میں محمد رفیق قادری ،محمد رضوان قادری ،حسیب قادری اور محمد شفیق قادری نے نعت کا نذرانہ پیش کیااور صبح صادق کے وقت5:27منٹ پر آستانے کی فضا درود وسلام کی صداؤں سے معطر و منورہوگئی ۔

مورخہ 17فروری برو ز جمعرات رانا خالد محمود کی رہائش گاہ سیف آباد میں عظیم الشان محفل نعت و ذکر اللہ منعقد کی گئی۔ محفل پاک میں نقابت کے فرائض عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے سرگرم کارکن محمد ذوالفقار قادری نے حاصل کی ۔عظیم الشان محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد احمد حسن نے حاصل کی اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حمدکا نذرانہ اطہر اقبا ل نے پیش کیا۔سرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہواتوثناء خوانی کی سعادت محمد عابد فرید ،صوفی اللہ رکھا ،عبدالمنان قادری ،محمد طارق نوشاہی ور صفدر فاروق سلطانی نے حاصل کی ۔محفل پاک میں محمد اقبال قلندری صاحب نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔بعد ازاں محفل پاک میں چوہدری اظہر نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اورخلیفہ محمد خالد قادری کے ساتھ مل کر شرکا ء محفل میں بذریعہ قرعہ اندازی تحائف تقسیم کیے گئے اور محفل پاک کا اختتام درود و سلام اور دعا سے ہوا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان